25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پتوکی
میں مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس
مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفوررضا عطاری نے ذمہ داران سے
گفتگوکرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے پتوکی میں نیو مدارس
المدینہ(بوائز، گرلز) اور جامعات المدینہ (بوائز، گرلز) بنانے کے
حوالے سے اہداف دیئے جس پر وہاں موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین
عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)