پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور  میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے نگرانِ ڈسٹرکٹ اور نگرانِ ٹاؤن مشاورت کی شرکت رہی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نگرانِ صوبہ پنجاب حاجی اسلم عطاری اور نگران سرکاری لاہور ڈویژن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔بعدازاں اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)