25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ہاؤس
اوپننگ کے
سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7جنوری 2022ء کوفیصل آباد کے علاقے ناظم آباد
میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تاجران، سیاسی شخصیات اور ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”فکر آخرت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دنیا کے گھر میں رہتے ہوئے جنت میں گھر بنانے کی تیاری کرنے کی
ترغیب دلائی۔