25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر
ننکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا
اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے کثیر تعدادا میں شرکت کی۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہدعطاری نے’’قبروں کے احوال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے انعقاد کے لئے
کوشش کرنے والےذمہ داران کی تربیت بھی فرمائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور ذمہ داران نے اُن سے ملاقات
کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)