25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نواب شاہ میں
ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سونے(گولڈ) کے تاجران
سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا،نگرانِ پاکستان
مشاورت نے ’’اصلاحِ معاشرہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔بعدازاں
عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)