شائقین علم توقیت کے لئے خوشخبری

شعبہ اوقات الصلوۃ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ سے تین دن کے لئے دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیرپور شریف (اوکاڑہ) میں ”علم توقیت کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

یہ کورس حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ مفتی پیر محمد محب اللہ نوری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی سربراہی میں نگران شعبہ اوقات الصلوٰۃ (دعوت اسلامی)و ماہر علم توقیت مولانا محمد وسیم عطاری کروائیں گے۔

اس کورس کی ٹائمنگ صبح 8:00 سے شام 4:00 بجے تک ہےجبکہ کورس کے شرکا کو قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس کورس میں آپ سیکھ سکیں گے:

٭پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭چھ ماہ کا دن، چھ ماہ کی رات کہاں، کیسے اور کیوں ہوتے ہے؟ ٭دن اور رات چھوٹے اور بڑے کیوں ہوتے ہیں؟ ٭دو شہروں کے اوقات میں فرق کیوں ہوتا ہے؟ ٭مختلف ممالک کے اوقات مختلف کیوں ہوتے ہیں؟ ٭D.S.Tکیا مراد ہے؟ ٭کمپاس کیسے کام کرتا ہے؟ ٭دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمت قبلہ معلوم کرنا ٭د ن رات کیسے بنتے ہیں؟ ٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟ ٭عالمی گھڑی کیا چیز ہے اور یہ کہاں واقع ہے؟ ٭رمضان المبارک کبھی سردیوں اور کبھی گرمیوں میں کیوں آتا ہے؟ ٭نقشہ نظام الاوقات کیسے ہوتا ہے؟ ٭سورج دیکھ کر گھڑی ملانے کا فارمولا۔۔۔۔ اور بہت کچھ

کورس میں شرکت کرنے اور مزید معلومات کےلئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

4771014-03457526622(044)