25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کےتحت8دسمبر2021ءبروزبدھ
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں جامعۃالمدینہ(بوائزوگرلز)،
مدرسۃ المدینہ (بوائزوگرلز) اور فیضان مدینہ رینوویشن کےذمہ داران کامدنی مشورہ منعقدہوا۔
اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی
اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطاری مدنی
نےبھی اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتےہوئےشعبوں کےدینی کاموں کا جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان نےجامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ
اورمدنی مراکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کےحوالےسےمدنی پھولوں سےنوازا۔
مزید رکنِ
شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع سمیت دیگردینی کاموں میں عملی
طورپرحصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پرذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)