30 اکتوبر 2021ء کو پنجاب یونیورسٹی اینڈ کالج منڈی بہاؤ الدین ملتان میں سیرت النبی کانفرنسکا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے وائش چانسلزڈاکٹر رؤوف، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیرت النبی کانفرنس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے خطاب فرمایا۔ خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ظاہری زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے، ہمیں اپنی زندگی آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے گزارنی چاہیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور فیضان آن لائن اکیڈ می کے ذریعے کورسز میں داخلے لینےکا ذہن دیا۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے دعوت اسلامی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔


28 اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد غوثیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کےا راکین حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد امین عطاری  نے نگران بن قاسم زون سید فضیل رضا عطاری کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سید فضیل رضا عطاری سے ملاقات کی۔

اراکین شوریٰ نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت ہرجمعرات سنتوں بھرےاجتماع کااہتمام کیاجاتاہےجس میں کثیرعاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں،اسی سلسلے میں 28اکتوبر2021ءبروزجمعرات پتوکی میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت پتوکی کے مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

الحمدللہ عزوجل اس سنتوں بھرےاجتماع میں مولانامحمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ نےمدنی چینل کےذریعے عاشقانِ رسول کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سےتربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سےنوازا۔

واضح رہے یہ سنتوں بھرااجتماع جامعۃالمدینہ بوائزپتوکی میں بذریعہ مدنی چینل اجتماعی طورپردیکھاگیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری مجلس سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت مدرسۃالمدینہ پتوکی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکینِ ڈویژن اورشعبہ جات کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پر نگران ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نےذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں احسن اندازمیں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران کی دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں یونٹس جمع کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی گئی اور نئےاہداف دیئےگئے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اہم اعلان!

31 اکتوبر 2021ء بروز اتوار بعد نماز عشاء مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمائیں گے۔

مدنی مشورے میں زون نگران، اراکین ریجن، اراکین زون، نگران کابینہ، اراکین کابینہ، ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورت، علاقہ نگران اور مضبوط عطیات جمع کرنے والے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عشاء کی جماعت 7:45 بجے ادا کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے تمام  اجیر اور چائنیز لینگویج کورس کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران شعبہ چائنیزلینگویج ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مطیع اللہ شعبے میں کام کرنے، اس کی ڈاکیومینشن بنانے اور اپنے اپنے کاموں کا ٹاسک بنانے پر تربیت کی۔ ڈاکٹر مطیع اللہ نے تمام اسلامی بھائیوں کوشعبے میں اچھے انداز سے کام کرنے کا ذہن دیا تاکہ دعوت اسلامی کا کام چینی زبان میں بھی اچھے انداز سے ہوسکے اور مدنی مقصد پورا کرنے میں کامیابی حاصل ہو جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے نگران بن قاسم زون سید فضیل رضا عطاری کی عیادت اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سید فضیل رضا عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دعائیہ پیغام بھی سنایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ملیر جیل کراچی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں D.S.Pصاحبان، S.Pڈسٹرکٹ ملیر جیل سید ارشد حسین شاہ اور D.I.Gجیل خانہ جات سندھ ناصر خان سمیت قیدیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرابیان فرمایا اور شرکاکو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔


حسن کالونی بائی پاس وار برٹن میں شاندار تعمیر کے بعد مسجد فیضان غوث الاعظم کا افتتاح کردیا گیا۔

23 اکتوبر 2021ء کو افتتاحی تقریب کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے اور مسجد کو دینی کاموں کے ذریعے آباد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کی ٹاپ رینکنگ LUMS یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

نگران پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلسی ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پروفیسرز، انجینئرز اور دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے اور سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔