مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے میر پور خاص میں بلڈرز حضرات سے ملاقات اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں شعبہ سوسائٹیز کے متعلق بریفنگ دی اور سوسائٹیز میں نئی مساجد کا قیام کرنے اور دینی کام کو فروغ دینے پر کلام کیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مدنی نے میر پور خاص میں Interior Sindh کے عہدیدار حاجی رفیق کی رہائش گاہ پر دینی حلقے لگایا جس میں بلڈرز حضرات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبہ نیو سائٹیز کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیو سائٹیز میں دینی کام کو فروغ دینے کے حوالے سے کلام کیا۔بلڈزر حضرات نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے تحت پاکستان میں قائم تمام دار السنہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران ِکورسز 9اکتوبر 2021ء کوبذریعہ زوم مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”نرمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ  7 اکتوبر 2021ء کو جزیرہ بھٹ شاہ کیماڑی کراچی میں موجود حضرت سید قاسم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

رکن شوریٰ نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت حافظ آباد زون کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ زون محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف اہداف دیئے۔

اس دوران علاقہ سطح پر اور مختلف اداروں میں سنتوں بھرے اجتماعِ میلاد کے انعقادنیزیکم نومبر2021ءکو ذہنی آزمائش آڈیشن کی تیاریوں سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگردینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ زون نے مونجی کی فصل کے عشرکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے سلسلے میں فی ذیلی حلقہ 12 یونٹ کاہدف دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: شعبہ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2021ء کو جزیرہ بابا بھٹ شاہ کیماڑی کراچی  کی جامع مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماع کے اختتام پر اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ ہوا ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد کے علاقے ماڈل سٹی میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پاکستان کے معروف اداکار عمر شریف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے آج بروز جمعہ بعد نماز عصر K.D.Aمارکیٹ، بلاک03 گلشن اقبال کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے عاشقان رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔


پنجاب گورنمنٹ نے  پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے اندر قرآن مجید کے ترجمے کو نصاب کا لازمی حصہ قراردے دیا ہے۔اسٹوڈنٹس کو کوئی بھی ڈگری قرآن پاک کا ترجمہ پڑھے اور پیپر پاس کئے بغیر نہیں دیئے جائینگے۔

شعبہ پروفیشنلز دعوت اسلامی کی کاوش سے تراجم کی فہرست میں مفتی اہلسنت مفتی محمد قاسم عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا ترجمہ قرآن ”معرفۃُ القرآن“ کو بھی شامل کرلیا گیاہے۔

”معرفۃُ القرآن“بہت ہی زبردست اور آسان طریقے سے لکھا گیا ہے اس کا ترجمہ نہایت عمدہ اور پڑھنا بھی آسان ہے ۔

رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں عاشقانِ رسول کو بتایا ہے کہ مجلس آئی ٹی (دعوتِ اسلامی) بہت جلد اس کتاب کی ایپلی کیشن بھی لاؤنچ کرے گی جس کے باعث سرچنگ اور ریڈنگ میں طلبہ کو بہت آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ ”معرفۃُ القرآن“ کو PDF کی صورت سے دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

معرفۃ القرآن کی تمام جلدیں حاصل کرنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کیجئے

Link 01


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 12ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں اس کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشوروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر ایونٹ مجلس کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری اورنگرانِ شعبہ دارالافتاءاہلسنت مولانامحمد ثاقب عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ نے ربیع الاول کے جلوسِ میلاداورسنتوں بھرے اجتماعات سمیت دیگر اہم نکات پرگفتگو کرتے ہوئے تربیت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ حدیدکراچی میں بن قاسم زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داران نے شرکت کی، نگرانِ زون سید فضیل شاہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئےنئے اہداف دیئے۔

اس دوران ربیع الاول میں 12 مدنی مذاکروں کی تیاریوں، چراغوں اور خصوصاً بارہویں شب کے سنتوں بھرےاجتماعات کے متعلق مشاورت ہوئی جس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے گئے۔

نگرانِ زون نے فیضانِ نماز کورسز( جزوقتی) کے حوالے سے تربیت وذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز بن قاسم زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عنقریب ماہ ربیع الاول کی آمد ہونی والی ہےجس میں دنیا بھر کے عاشقان رسول اپنے نبی آخر الزمان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا جشن مناتے ہیں۔ دعوت اسلامی بھی اپنی حضور اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا جشن نہایت عقیدت و احترام سے مناتی ہے۔ جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کے لئے دعوت اسلامی اجتماع میلاداور جلوس میلاد کے ساتھ ساتھ پچھلے کئی سالوں سے سمندروں میں بھی کشتیوں پر جلوس نکال رہی ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی 17 اکتوبر 2021ء کودوپہر 2:00 بجے کیماڑی بندر گاہ کراچی میں ماہی گیروں کے ہمراہ کشتیوں پر جلوس میلاد کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔جلوس میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔

گردو نواح کے تمام عاشقان رسول کو اس جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔