دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء کو پتوکی شہر میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی میں سنت رسول کو شامل کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بھر پور شرکت کرنے کا ذہن دیا۔