پنجاب کے شہراوکاڑہ میں دعوتِ اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء کی دعوت پر ڈاکٹر مولانا مصباح الحق صاحب اور حضرت ڈاکٹر مولانا سلیمان مصباحی صاحب کی فیضان مدینہ اوکاڑہ تشریف آوری ہوئی۔

رکنِ شوریٰ و فیصل آباد ریجن کے نگران حاجی محمدرفیع العطاری نے دونوں شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص فلاحی شعبے FGRF کے متعلق بریفنگ دی۔

ڈاکٹر مولانا مصباح الحق صاحب اور حضرت ڈاکٹر مولانا سلیمان مصباحی صاحب کو فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیا جس پر دونوں شخصیات نے دعوت اسلامی کے کاموں کو سراہا اور مزیدترقی کے لئے دعائیں کیں۔ 

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی 2021ء کو کشمور زون کے شہر سرحد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سرحد ڈویژن کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ایاز عطاری نے ”نیکی کرنے کے فضائل“ پر مدنی پھول بیان فرمائے اور 6اگست 2021ء سے خود بھی اور دیگر عاشقان رسول کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں گناہوں سے نفرت دلاتے ہوئے توبہ کروانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے تحت15 جولائی 2021ء کو کشمور زون کے شہر سرحد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ زون ونگران کابینہ، ڈویژن مشاورت، نگران چرم قربانی اور اجتماعی قربانی کے ذمہ دارنے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

مدنی مشورے میں شرکا کو گھریلوصدقہ بکس کے فوائد بتائے گئے اور یکم اگست 2021ء سے پاکستان بھر میں شروع ہونے والے شجر کاری مہم پر بریفنگ دیتے ہوئے گودام پر آنے والے اسلامی بھائیوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو ذہن دیا۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)

دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں مجلس تحقیقات شرعیہ(دعوت اسلامی) کا دو روزہ اجلاس  اختتام پذیر

کئی اہم مسائل زیرِ غور آئے

تفصیلات کے مطابق 14 جولائی سے شروع ہونے والا مجلس تحقیقاتِ شرعیہ(دعوت اسلامی) کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دو اہم موضوعات (1)اعانت علی الاِثم کے تعلق سے عصر حاضر کے بعض اہم مسائل اور (2) آن لائن خریداری کے تعلق سے بعض اہم مسائل پر بحث گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے دار الافتاء اہل سنت کے وہ علما و مفتیان کرام تشریف لائے جو تحقیقاتِ شرعیہ کے رکن ہیں۔

گزشتہ رات  مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی

200 ہنرمندوں نے تبدیلی کے عمل میں حصہ لیا

ذرائع کے مطابق نئے غلافِ کعبہ میں مجموعی 16ٹکڑوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے ۔ غلاف کے نچلے حصے میں چھ ٹکڑے اور 12 قندیلیں شامل ہیں۔ 670 کلوگرام خام ریشم سے بنے سیاہ رنگ کے غلاف پر 120 کلوگرام سنہری اور سو کلو گرام چاندی کے دھاگے سے آیات قرآنی اور مقدس کلمات منقش کئے گئے ہیں۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل بعدِ عشاء حطیمِ کعبہ سے شروع کیا گیا جو نمازِ فجر سے قبل مکمل کر لیا گیا۔ اس سال غلافِ کعبہ کی تیاری پر تقریباً 20 لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں مکہ میں موجود ایک کمپلیکس میں ریشم سے تیارکیاجاتاہےجس میں سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں، اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سے جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔

دعوت اسلامی کے تحت 14 جولائی 2021ء کو سکھر زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ زون ونگران کابینہ، ڈویژن مشاورت، نگران چرم قربانی اور اجتماعی قربانی کے ذمہ دارنے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)

دعوت اسلامی کے تحت 13 جولائی 2021ء کو ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، نگران کابینہ اور ڈویژن مشاورت نگران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

مدنی مشورے میں شرکا کو گھریلو صدقہ بکس لگانے کے فوائد سے آگاہ کیا، اسلامی بھائیوں نے اس حوالےسےاہداف بھی مقرر کئے۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)

دعوت اسلامی کے تحت 11 جولائی 2021ء کو نواب شاہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، نگران کابینہ اور ڈویژن مشاورت نگران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے چرم قربانی کی سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیااور رواں سال کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے اب تک کی تیاری کا فالواپ کیا اور اسے اچھے انداز میں پایۂ تکمیل تک پہچانے اور دیگر کاموں پر کلام کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داران کو تیار بھی کیا گیا۔

آخر میں 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ڈویژن نگرانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں واقع دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں مجلس تحقیقات شرعیہ(دعوت اسلامی) کا دو روزہ اجلاس جاری

کراچی ، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے تحقیقات شرعیہ کےا راکین کی شرکت

تفصیلات کے مطابق  علماء و مفتیانِ کرام پر مشتمل جدید مسائل پر غور و فکر کرنے والی مجلس تحقیقاتِ شرعیہ(دعوت اسلامی) کا دو روزہ اجلاس عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں واقع دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں جاری ہے۔

دارالافتاءاہل سنت کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق 14 جولائی کو شروع ہونے والے اس اجلاس میں دو اہم موضوعات (1)اعانت علی الاِثم کے تعلق سے عصر حاضر کے بعض اہم مسائل اور (2) آن لائن خریداری کے تعلق سے بعض اہم مسائل پر بحث ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کے مقالات لکھنے کا سلسلہ دو ماہ قبل ہی شروع ہوچکا تھا، شرکائے مشورہ نے مجموعی طور پر جداگانہ مقالہ جات مطلوبہ موضوعات پر تحریر کیے پھر ایک ایک نے تمام کےمقالہ جات پڑھے ،یہ کام تحقیقات شرعیہ کا اجلاس ہونے سے پہلے ہو چکا تھا ۔ اس کے بعد دن بھر اس پر گفتگو ہوتی رہی اور تنقیح و نتائج پر، عبارات کے مطالب پر خوب بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے دار الافتاء اہل سنت کے وہ علما و مفتیان کرام بھی تشریف لائے ہوئے ہیں جو تحقیقاتِ شرعیہ کے رکن ہیں۔

اجلاس کے پہلے دن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے بھی شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جمعرات کی شب دنیا بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں جبکہ اجتماعی ذکرو دعا کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ بیشتر مقامات پر اجتماع کے بعد  فی سبیل اللہ یعنی بغیر کسی فیس کے تعویذات بھی دیئے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج فیضانِ مدینہ اوکاڑہ نزد چونگی نمبر 7 میں ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوگا جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیاجائے گا۔ اس ہفتہ وار اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ”ذکرِ مدینہ“ کےعنوان پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز بعدِ عشاء تقریباً 9:45 پر ہوگا۔

اس کے علاوہ جامع مسجد فیضانِ جیلان بلاک 8 کلفٹن میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری ، فیضانِ مدینہ اڈیالہ روڈ جراہی اسٹاپ راولپنڈی میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری، فیضانِ کاہنہ نو لاہور میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفورر ضا عطاری اور فیضانِ مدینہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں نگران پروفیشنلز مجلس محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ آج دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں بیان کے بجائے مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہشرکا کو مدنی پھول عطا فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت فرماکر علمِ دین سے اپنے سینے کو منو ر فرمائیں۔ 

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت تھر زون عمر کوٹ میں زون مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ایاز عطاری نے ”نرمی کے فضائل“ پر بیان کیا اور 12 دینی کام ، پیشگی وعملی شیڈول کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری اورذمہ داران کو 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں چرم قربانی اور اجتماعی قربانی اور دیگرمدنی پھولوں پرگفتگو ہوئی ۔ آخر میں سالانہ مدنی عطیات میں اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، معاون نگران ریجن دفتر ذمہ دار)