پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)