دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں30 جنوری 2022ء بروز اتوار ماڈل کالونی ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے شعبہ روحانی علاج کے پرانے اسلامی بھائی صادق عطاری کی نمازِ جنازہ قطب مدینہ مسجد ماڈل کالونی میں پڑھائی۔رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی چینل کے نعت خواں اسماعیل عطاری جو پچھلے دنوں کینسر کے مرض میں مبتلاہوئے اُن سے عیادت فرمائی اور اُن کی صحتیابی کےلئے دعا کروائی۔اس موقع پر نگران ٹاؤن عرفان عطاری سمیت دیگر اراکینِ ٹاؤن بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)