آج دوپہر 2 بجے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ورکرز کے درمیان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج دوپہر 2:30 بجے P.T.C.L اور Ufoneکے ورکرز کے
درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اجتماع
پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری بذریعہ انٹر نیٹ
خصوصی بیان فرمائیں گے۔
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت میر پور ساکرو
کابینہ اورٹھٹھہ کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ زون بن قاسم، نگرانِ کابینہ واراکین کابینہ،
ڈویژن، علاقہ ،حلقہ، ذیلی اور نئے پرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ زون سیّد فضیل شاہ عطاری نے 12دینی
کاموں کا جائزہ اورکارکردگی واہداف طے کئے،5نومبر2021ءکو2021ساکرو اور بوہارو ڈویژن
میں فیضانِ
نماز کورس رہائشی طے پایانیزٹھٹھہ کابینہ میں رکنِ کابینہ
مدنی کورسز ذمہ داراب سے محمد کاشف ٹھٹوی عطاری ہوں گے ۔
ان مدنی مشوروں میں ربیع الاول کے مدنی مذاکروں کی تیاریوں، چراغوں اور بارویں شب کے سنتوں بھرےاجتماعات وجلوسِ
میلاد النبی ﷺ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی
کورسز بن قاسم زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد فیضان عطار گاڑدن میں اجتماع میلاد کا انعقاد،
رکن شوریٰ حاجی علی عطاری نے بیان فرمایا
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد فیضان عطار نزد فاطمیہ ہسپتال گارڈن ایسٹ میں جشن
عید میلاد النبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو بڑھ
چڑھ عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔
عالمی مدنی مرکز میں شعبہ FGRFکے
اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 7اکتوبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ FGRFکے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولاناعبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور
شرکا کو احسن طریقے سے امت محمدیہ کی خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران شعبہ FGRF شجاعت علی عطاری بھی موجود تھے۔
.jpeg)
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے میر پور خاص میں بلڈرز حضرات سے ملاقات اور
انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
نگران
شوریٰ نے انہیں شعبہ سوسائٹیز کے متعلق بریفنگ دی اور سوسائٹیز میں نئی مساجد کا
قیام کرنے اور دینی کام کو فروغ دینے پر کلام کیا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود
تھے۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مدنی نے میر
پور خاص میں Interior
Sindh کے عہدیدار حاجی رفیق کی رہائش گاہ پر دینی
حلقے لگایا جس میں بلڈرز حضرات نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبہ نیو سائٹیز کا تعارف پیش کرتے ہوئے
نیو سائٹیز میں دینی کام کو فروغ دینے کے حوالے سے کلام کیا۔بلڈزر حضرات نے دینی
کاموں میں تعاون کرنے کی نیت کی۔
کورسز کی اسلامی بہنوں میں بذریعہ زوم رکن شوریٰ حاجی
شاہد عطاری کا بیان
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے شعبہ دار السنہ للبنات کے تحت پاکستان میں قائم تمام دار السنہ میں اسلامی
بہنوں کے درمیان کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران
ِکورسز 9اکتوبر 2021ء کوبذریعہ زوم مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”نرمی“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
جزیرہ بھٹ شاہ میں حضرت سید قاسم شاہ کے مزار پر رکن
شوریٰ حاجی علی عطاری کی حاضری

مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےدیگر ذمہ داران کے
ہمراہ 7 اکتوبر 2021ء کو جزیرہ بھٹ شاہ
کیماڑی کراچی میں موجود حضرت سید قاسم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
رکن
شوریٰ نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
اور دعائیں کیں۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت حافظ آباد زون کے
ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ زون محمد وسیم عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف اہداف دیئے۔
اس دوران علاقہ سطح پر اور مختلف اداروں میں سنتوں
بھرے اجتماعِ میلاد کے انعقادنیزیکم نومبر2021ءکو ذہنی آزمائش آڈیشن کی تیاریوں سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگردینی کاموں کے حوالے
سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ زون نے مونجی کی فصل کے عشرکے
بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے سلسلے میں فی ذیلی حلقہ 12 یونٹ کاہدف دیا
جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: شعبہ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جزیرہ بھٹ شاہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، رکن شوریٰ حاجی علی عطاری نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2021ء کو جزیرہ بابا بھٹ شاہ کیماڑی کراچی کی جامع مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماع کے
اختتام پر اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ
ہوا ۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 6 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد کے علاقے ماڈل سٹی میں ایک
شخصیت کی رہائش گاہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ
افراد نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون
کرنے کی ترغیب دلائی۔
مرحوم عمر شریف کے ایصال ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے

پاکستان
کے معروف اداکار عمر شریف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے آج بروز جمعہ بعد نماز عصر K.D.Aمارکیٹ،
بلاک03 گلشن اقبال کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
قرب و
جوار کے عاشقان رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔