24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ماہ نومبر کو پاکستان بھر ہونے والے قافلہ اجتماعات میں
نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری بیانات فرمائیں گے
Wed, 17 Nov , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام ماہ نومبر 2021ء میں پاکستان میں قائم
مختلف مدنی مراکز میں قافلہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔
ان
اجتماعات میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرا ن مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی
سنتوں بھرا بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کے بعد عاشقان رسول ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر بھی کریں گے۔
تفصیلات
کے مطابق نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی 19نومبر
2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم ملتان میں، 21 نومبر 2021ء کو مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن، 23 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
کاہنہ نو،قصور روڈ لاہورمیں اور 26 نومبر
2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11
میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔