حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کی تمام یونیورسٹیزکے سلیبس میں”معرفۃ القرآن“ کو شامل
کرلیا گیا

پنجاب
گورنمنٹ نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے
اندر قرآن مجید کے ترجمے کو نصاب کا لازمی حصہ قراردے دیا ہے۔اسٹوڈنٹس کو کوئی بھی
ڈگری قرآن پاک کا ترجمہ پڑھے اور پیپر پاس
کئے بغیر نہیں دیئے جائینگے۔
شعبہ
پروفیشنلز دعوت اسلامی کی کاوش سے تراجم کی فہرست میں مفتی اہلسنت مفتی محمد قاسم
عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کا ترجمہ قرآن ”معرفۃُ القرآن“ کو بھی
شامل کرلیا گیاہے۔
”معرفۃُ
القرآن“بہت
ہی زبردست اور آسان طریقے سے لکھا گیا ہے
اس کا ترجمہ نہایت عمدہ اور پڑھنا بھی آسان ہے ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں عاشقانِ رسول کو بتایا ہے کہ مجلس آئی ٹی (دعوتِ اسلامی) بہت جلد اس کتاب کی ایپلی کیشن بھی لاؤنچ کرے گی جس کے باعث سرچنگ اور ریڈنگ میں طلبہ کو بہت
آسانی ہوگی۔
واضح
رہے کہ یہ ”معرفۃُ القرآن“ کو PDF کی صورت سے دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
معرفۃ
القرآن کی تمام جلدیں حاصل کرنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کیجئے
ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے ایونٹ مجلس کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 12ربیع
الاول کی آمد کے سلسلے میں اس کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کے درمیان مدنی
مشوروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر ایونٹ مجلس کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری اورنگرانِ
شعبہ دارالافتاءاہلسنت مولانامحمد ثاقب عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت
کی۔
رکنِ شوریٰ نے ربیع الاول کے جلوسِ میلاداورسنتوں بھرے اجتماعات
سمیت دیگر اہم نکات پرگفتگو کرتے ہوئے تربیت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی
عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ حدیدکراچی
میں بن قاسم زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داران نے شرکت کی، نگرانِ
زون سید فضیل شاہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئےنئے اہداف
دیئے۔
اس دوران ربیع الاول میں 12 مدنی مذاکروں کی تیاریوں، چراغوں اور خصوصاً بارہویں شب
کے سنتوں بھرےاجتماعات کے متعلق مشاورت ہوئی جس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کو
اہداف دیئے گئے۔
نگرانِ زون نے فیضانِ نماز کورسز( جزوقتی) کے حوالے سے تربیت
وذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ
مدنی کورسز بن قاسم زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
17 اکتوبر کو دعوت اسلامی کی جانب سے کیماڑی بندر گاہ کراچی میں کشتیوں پر
جلوس میلاد نکلیں گے

عنقریب
ماہ ربیع الاول کی آمد ہونی والی ہےجس میں دنیا بھر کے عاشقان رسول اپنے نبی آخر
الزمان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا جشن مناتے ہیں۔ دعوت اسلامی بھی
اپنی حضور اکرم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا جشن نہایت عقیدت و احترام سے مناتی
ہے۔ جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کے لئے دعوت اسلامی اجتماع میلاداور جلوس
میلاد کے ساتھ ساتھ پچھلے کئی سالوں سے سمندروں میں بھی کشتیوں پر جلوس نکال رہی
ہے۔
گزشتہ
سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی 17 اکتوبر 2021ء کودوپہر 2:00 بجے کیماڑی بندر گاہ کراچی میں ماہی گیروں کے ہمراہ
کشتیوں پر جلوس میلاد کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔جلوس میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد امین عطاری خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔
گردو
نواح کے تمام عاشقان رسول کو اس جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

ماہ
میلاد کی آمد آمد ہے۔ اس مہینے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سینکڑوں مقامات پر اجتماع
میلاد منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغین دعوت اسلامی ”سیرت رسول“ پر سنتوں بھرے
بیانات فرماتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں 6 اکتوبر 2021ء کوجامع مسجد سرکار مدینہ مغل چوک آبادی، مہروزیروالی،
نزد گلہ دربار قادریہ گوجرانوالہ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تعدادمیں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
ابو
البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا اور شرکا کو ماہ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
آج رات ہفتہ وار اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری بیان فرمائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض
مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں
گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعدِ عشاء تقریباً 9
بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں دعوتِ ا سلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی
بیان فرمائیں گے اور استقبالِ ماہِ ربیع الاول کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
ملک میں 9 مقامات پر دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد،
علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی

دعوت
اسلامی کے جامعات المدینہ سے سال 2021ء میں 1040 طلبہ کرام نے درسِ نظامی (عالم
کورس) مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس سلسلے
میں کراچی، حیدر آباد، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور
اسلام آباد میں دستار فضیلت اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں نگران شوریٰ حاجی
مولانا محمد عمران عطاری، اراکین شوریٰ، مفتیان کرام، علمائے کرام، اساتذۂ کرام،
طلبہ اور ان سرپرستوں کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقان رسول نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت
کی۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بھی جامعات المدینہ سے عالم کورس مکمل کرنے والے
طلبۂ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز
تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے طلبہ کرام اور عاشقان رسول سے گفتگو کرتے
ہوئے فرمایا کہ علماء انبیائے کرام کے وارث ہیں ، امت کی کشتی علما کے ہاتھ میں
ہے، طلبہ اپنے اخلاق و کردار کو ستھرا کریں۔
امیر
اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک علمائے اہلسنت کا
سایہ ہمارے سروں پر دراز کرے، علمائے کرام دین کی اہم اساسہ ہیں، عالم بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اللہ
کی صفت عابد نہیں ہے بلکہ اللہ پاک کی صفت عالم ہے، ہر نبی اپنی اپنی قوم میں
سب سے بڑے عالم ہوتے ہیں، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ساری مخلوق میں سب سے بڑے عالم ہیں، عابد اور
عالم کا مقام جدا جدا ہے، ہر نبی بے شک عابدبھی تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ زبر دست
عالم بھی تھےتو اللہ پاک عابد نہیں ہےبلکہ
وہ عالم ہے، اس سے بھی عالم کی فضیلت واضح ہے ، عالم بہت بڑی ہستی کو کہا جاتا ہے۔
اس
تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ درس
نظامی ”معرفت الہٰی“ یعنی
اللہ پاک کی پہچان کے لئے کرنا چاہیئے ۔
بندے کو جتنی رب کی معرفت ہوتی ہے وہ اسی قدر رب سے ڈرتا ہے۔ کائنات میں سب سے
زیادہ معرفت الہٰی آقاکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو حاصل تھی۔
بیان
کے بعد عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد
عمران عطاری، حاجی مفتی محمد حسان عطاری مدنی، مفتی جمیل عطاری، اراکین شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں اراکین
شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اسد عطاری مدنی ، مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری، نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد جنید عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں
رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری ، مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، اوکاڑہ کے نجی ہال میں رکن شوریٰ حاجی فضیل
رضا عطاری، حیدر آباد رانی باغ عید گاہ
میں اراکین شوریٰ حاجی اطہر عطاری، حاجی ایاز عطاری، حاجی فارق جیلانی عطاری
اور فیصل آباد کے نجی ہال میں
اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، گجرات میں رکن
حاجی محمد اظہر عطاری اور ابوالبنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی، سمیت جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے فارغ
التحصیل ہونے والے طلبہ کے سروں پر دستار سجائی۔
شعبہ دعوت
اسلامی کے شب و روز کی ٹیم فارغ التحصیل ہونے والےان مدنی علمائے کرام کو مبارکباد
پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے علم پر عمل کرتے ہوئے دین ِمتین
کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم ِالنَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران
نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن پنڈی
بھٹیاں کا دورہ کیاجس میں انہوں نے صرافہ بازار اور کلاتھ مارکیٹ میں شخصیات سے ملاقات
کی۔
اس کے علاوہ رکنِ کابینہ اعظم عطاری نے مقامی
جامعۃالمدینہ ومدرسۃالمدینہ کا وزٹ کیا جہاں ناظمین سے نائٹ شفٹ مدارس بڑھانے کے
حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی،دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کے لئے مدنی پھول بھی دیئے۔
مزیدایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مدارس شروع کرنے کے بارے میں بھی کلام کیاگیا ۔(رپورٹ:اعظم
عطاری رکنِ کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہائی ایجوکیشن پرسنز کے درمیان فیضان مدینہ کراچی میں”اسلامک اکنامک اینڈ
فنانس کورس“ کااختتام پذیر

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں Islamic
Economic and Finance Course کا انعقاد کیا کیا جس میں C.Aہولڈرز/
B.Aہولڈرز/بزنس
مینز، بینکنگ، اکاؤنٹنگ فیلڈ سے وابستہ
افراد اور تخصص فی الفقہ کے علمائے کرام نے شرکت کی۔
کورس
میں ماہر امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دار
الافتاء اہلسنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی
نے شرکا کے درمیان مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ شب وروز کو ملنے والی معلومات کے مطابق یہ کورس 30 گھنٹوں پر مشتمل تھا جس کی ہفتے
میں دو دن کلاسز (جمعہ اور اتوار کی شب) جاری
رہیں۔
03
اکتوبر 2021ء بروز اتوار کو اس کورس کا اختتام ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایاجبکہ مفتی علی اصغر عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
تقریب
کے اختتام پر شرکائے کورس کو Certificate بھی دیئے گئے۔اختتامی تقریب میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، سابق
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور مختلف
شخصیات سمیت بزنس مینز نے بھی
شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد
حسین عطاری مدنی، دعوتِ اسلامی کے شب وروز)
آج رات Javson Hotel ڈیفنس روڈ سیالکوٹ میں ٹریننگ
سیشن کا انعقاد کیا جائیگا، مفتی علی اصغر عطاری گفتگو فرمائیں گے

دعوت
اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام آج رات 8:00 بجےHotel Javson
ڈیفنس
روڈ سیالکوٹ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس
ٹریننگ سیشن میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری تجارت کے متعلق اہم دینی
مسائل پر گفتگو فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
کاروباری حضرات کواس ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
یہ
سیشن مفتی علی اصغر عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے Facebook
پیج
پر Live
نشر کیا جائیگا۔
سیشن
میں آن لائن شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 3اکتوبر2021ءبروزاتوار کراچی ساؤتھ زون کے نگرانِ کابینہ اورزون ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد علی عطاری نےذمہ داران سے 12دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
مزید بہتری جانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالقادر
عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
2اکتوبر2021ءبروزہفتہ پتوکی میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصاً وکلا، ٹیچرز،
تاجران،آئی ٹی پروفیشنلزاورانجینئرزسمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جن کی
تعداد کم وبیش 5 ہزار کے قریب تھی۔
اس موقع پردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’آقا کریم ﷺ کےکمالات و معجزات‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا،اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری بھی موجود
تھے۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے مکاتب(اسٹال) لگائے گئے نیز سکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی اور ڈسپلن کے حوالے سے احسن انداز میں اپنے کام کو سرانجام
دیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری سکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)