24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےتحت16نومبر2021ءبروزمنگل محمود
آباد کابینہ (شاہین گراؤنڈ منظور کالونی) میں ہونے والے گیارہویں شب کے اجتماع کے سلسلے
میں ذمہ داران نےگزشتہ روز جنیجو ٹاؤن اور ڈیفینس ویو کے اطراف میں نیکی کی دعوت
کااہتمام کیاجس دوران اسلامی بھائیوں کواس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکےحوالےسےذہن
سازی کی۔
اس کےعلاوہ نگرانِ کابینہ خادم حسین عطاری نےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کےہمراہ
رکن ِصوبائی اسمبلی سعید غنی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی
کےتحت ہونےوالےگیارہویں شریف کےاجتماع میں
شرکت کرنےکی دعوت پیش کی۔
رکنِ
صوبائی اسمبلی نےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کوسراہااورگیارہویں شریف کےاجتماع میں شرکت
کرنے کی نیت کااظہاربھی کیا۔ (رپورٹ: غلام
مصطفیٰ عطاری رکن زون جڑانوالہ و ریجن کارکردگی ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری)