دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے شیڈول پر ہیں۔

اسی سلسلے میں 18 نومبر 2021ء کو نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ملتان میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور دینی امور پر کلام کیا۔ نگران شوریٰ نے انہیں ملتان میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور ماتحت ذمہ داران کودینی کاموں میں فعال کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔