19 نومبر 2021ء کو بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے مین آڈیٹوریم میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد، پروفیسرز، پرنسپلز اور  دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”Social Responsibility & Islam“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

سیمینار کے اختتام پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں آج کا ایونٹ انتظامات، نظم و ضبط، تعداد اور ہر لحاظ سےکامیاب ترین تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم فُل Fullہونے کے بعد باہر ایک بڑی تعداد انٹرینس پر LCD,s کے ذریعے شریک تھی جبکہ فی میل چیئر پرسنز، فیکلٹی ممبران اور اسٹوڈنٹس کے لئے الگ سے پردے کے ساتھ بیٹھنے کا اہتمام تھا جن کی تعداد 500 سے زائد تھی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ قاری سلیم عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور نگران شعبہ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔