دعوتِ اسلامی کےتحت 17نومبر2021ءبروزبدھ کراچی
میں بن قاسم زون کامدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ کابینہ، اراکین ِزون اور ڈویژن
نگران سمیت دیگرذمہ داراسلامی بھائیوں
نےشرکت کی۔
اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدامین عطاری سمیت نگرانِ زون سیّدفضیل رضاعطاری نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی
بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔
رکنِ شوریٰ نے12دینی کاموں
کےحوالےسےگفتگوکرتےہوئےٹیلی تھون کی کارکردگی کاجائزہ لیااورنمایاں کارکردگی
والےاسلامی بھائیوں کوتحائف بھی دیئے۔
اس کےعلاوہ21نومبر2021ءکوسفرکرنےوالےایک ماہ
کےقافلےکےبارےمیں کلام کیاگیاجس پرذمہ داران نےزیادہ سےزیادہ اسلامی بھائیوں کواس مدنی قافلےمیں سفرکروانےکی اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں فیضانِ اسلامک اسکول سمیت دعوتِ اسلامی
کےتحت چلنےوالےاداروں کےقیام کےسلسلےمیں اہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: محمدندیم عطاری زون ذمہ دار بن قاسم زون ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)