دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 2 نومبر 2021ء کو حیدر آباد میں قائم ایک بینکویٹ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، تاجران، ٹرانسپورٹرز، بلڈرز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں مالی تعاون کرنےکے ساتھ 7نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری مدنی بھی موجو دتھے۔