(ویب ڈیسک)گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے اسلامی
میگزین ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ کے وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے
ملاقات کی ۔ وفد میں شامل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی عربی، اردو ، انگلش، ہندی اور گجراتی میں یہ میگزین
جاری کررہی ہے جبکہ مستقبل میں بنگلہ زبان
میں بھی اس کی اشاعت کی جائے گی۔
مفتی الیاس رضوی صاحب نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو وقت
کی ضرورت قراد دیتے ہوئے اسے خوب سراہا
اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں فرمائیں۔
وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اردو اور عربی شمارے تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے بھی
وفد کو اپنی لکھی ہوئی کتب تحفے میں عطا فرمائیں۔
اس موقع پر جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام مولانا اشتیاق قادری صاحب اور مولانا اشرف عطاری مدنی صاحب بھی موجود تھے۔
وفد میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی، عربی میگزین نفحات المدینہ کے مدیر مولانا انیس مدنی یمنی ، شعبہ دعوتِ
اسلامی کے شب وروز کے H.O.D مولانا عمر فیاض عطاری مدنی
اور ذمہ دار ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد بلال عطاری شامل
تھے۔