دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں جشن ِعید ِمیلادالنبیﷺکے سلسلے میں سمندر میں کشتیوں پر جلوس ِمیلاد کااہتمام کیاگیا ۔

جلوس ِمیلادکے شرکانے کشتیوں میں سوار ہو کر کھلے سمندر میں نبی ِرحمت حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن منایا جس کے سبب بحر بولان میں مرحبا یا مصطفیٰﷺکی صدائیں گونج اٹھی ۔

جلوسِ میلاد کاافتتاح تلاوتِ کلامِ پاک سے قاری لعل بخش نے کیا جبکہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران جن میں مولاناتحسین عطاری، لیاقت عطاری ،اکرم عطاری اورحبیب اللہ گلفام عطاری نے جلوسِ میلاد میں سنتوں بھرابیان کیا۔

مزید ذمہ داران نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے اور آخری نبی ﷺ کو وہ حسن وجمال عطا فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور مثال ملے بھی کیسے کیونکہ اللہ پاک نے آپ جیسا حسین وجمیل کسی کو بنایا ہی نہیں ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: آپﷺکاحسن وجمال ایسا تھا کہ کوئی کہتا کہ رخِ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی، تو کوئی کہتا کہ چاند سے زیاد ہ حسین وجمیل ہیں ، کوئی کہتا کہ آپ ﷺ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔

پیارے آقا ﷺ جیسا حسین وجمیل کسی آنکھ نے دیکھا ہی نہیں،آپ جیسا کوئی خوبصورت پیدا ہوا ہی نہیں ،ساری کائنات کی بادشاہت کا تاج آپ ﷺ کے سر پر ہے ،آپ ﷺ ساری کائنات کے بادشاہ ہیں ۔

آپ ﷺ کے دو وزیر آسمانوں میں حضرت جبریل اور حضرت میکائل علیہ السلام اورزمین کے دو وزیر حضرت سیّدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ہیں ۔

اس جلوسِ میلاد میں مولانا جاوید عطاری،مولانا عمران عطاری ،مولاناکریم عطاری مدنی ،مولانا اکرم عطاری مدنی، مولانا مختیار طارقی کریم، احمد قاسم عطاری، مجید خاصخیلی سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ دار صحافی جہانزیب عطاری ، صحافی محمد حنیف چنہ ،عبدالغنی سومرو عبدالمجید خاصخیلی ، عبدالرشید ہاشمانی بلوچ اختر علی سومرو اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ (رپورٹ: جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)