دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد فیضان عطار نزد فاطمیہ ہسپتال گارڈن ایسٹ میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو بڑھ چڑھ عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔