دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11اکتوبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  Pakistan Property Depart کے مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکے لئے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے احسن انداز میں شعبے کے کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)