عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کالا باغ ضلع میانوالی مدرسۃ المدینہ (رہائشی برائے نابینا افراد )قائم کردیا گیا ہےجس میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس مدرسۃ المدینہ میں نابینا افراد کو قرآن پاک حفظ کروایا جائیگا۔

داخلے کے خواہشمند اسلامی بھائی اور مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03070443772-03062625312-03122942526


دعوت اسلامی کے شعبہ دار الافتاء اہلِ سنت کے علماء و مفتیان کرام عاشقان رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً Facebook پیجز پر لائیو آتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج مورخہ 9 جون 2021ء رات 8:00 بجے دار الافتاء اہلِ سنت کے مولانا محمد سعید عطاری مدنی صاحب مدنی چینل کے آفیشل FacebookپرLive ہونگے جس میں عاشقان رسول اپنے سوالات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔

اس سلسلے میں شرکت کرنےکے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


آج دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا جائیگا۔ان اجتماعات میں اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گےجبکہ تلاوت، نعت، اجتماعی ذکر اور رقت انگیز دعاکا بھی سلسلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر 9:30 بجے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوگاجس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری ”میرے آقا کا خُلقِ عظیم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 میں نگران کراچی ریجن و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات ڈویژن سطح پر منعقد کئےجارہے ہیں، تمام عاشقانِ رسول اپنے ڈویژن میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت فرمائیں اور علم دین سے اپنے سینوں کو منور فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے ڈہرکی ریل گاڑی حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ”دعوتِ اسلامی“(FGRF) کے کشمور زون ذمہ دار طالب حسین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ حادثے کی اطلاع ہوتے ہی سب سے پہلے ریتی ڈویژن کے ذمہ داران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا تاکہ فوری امداد ی کاروائیاں شروع کی جاسکیں۔ اس کے بعد ڈہرکی، میرپور اور سکھر سمیت دیگر شہروں سے بھی FGRF کی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچیں۔ دعوتِ اسلامی کی ان ویلفیئر ٹیموں کی جانب سے متاثرین کو کل سے لے کر اب تک کھانا، ناشتہ، چائے ، پینے کا صاف پانی، برف اور جوس وغیرہ مہیا کيا جا رہا ہے جبکہ ریلوے حکام کےہمراہ دیگر سرگرمیوں میں بھی FGRF کی ٹیمیں معاونت کررہی ہیں۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے نگران پاکستان محمد شفاعت علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّزخمیوں کو نکالنے کا کام گزشتہ رات 2 بجے کے قریب مکمل کرلیا گیا تھا جبکہ آج ایک بجے کے آس پاس ریلوے ٹریک کو کلیئر کرکے پیچھے رکی ہوئی ٹرینوں کو بھی گزار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر 7 جون کو گھوٹکی کے ريتی ريلوے اسٹيشن کے قريب 2 مسافر ٹرينيں آپس میں ٹکرانے سے 40 سے زائد افراد انتقال کرگئے، جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال گھوٹکی،ڈہرکی ، شیخ زید اسپتال رحیم یار خان اور پنوعاقل کے اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ، ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی ۔حادثہ ڈہرکی اور ریتی لین اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کے انجن سمیت 3 بوگیں پٹڑی سےاترگئیں۔

ڈی ایس ریلوے طارق لطیف کے مطابق ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں 3 بجکر 38 منٹ پر ٹریک سے اتریں اور اس کے ٹھیک 2 منٹ بعد ہی سرسید ایکسیریس متاثرہ بوگیوں سے ٹکراگئی، حادثے میں اپ ٹریک کا 1100 فٹ اور ڈاؤن ٹریک کا 300 فٹ کا حصہ متاثر ہوا۔ ریلوے ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ریلوے کے 4 ملازمین بھی شامل ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار ہیں۔ 

ڈہرکی کے قریب ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ، ملّت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکرمخالف ٹریک پر آگئیں، دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنے والی بوگیوں سے ٹکرا گئی، کمشنر  سکھر کے مطابق اب تک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے جبکہ 100سےزائد افراد زخمی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور انتقال کرجانے والے افراد کے سوگواروں سے تعزیت کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دردناک حادثے میں جو مسلمان وفات پاگئے ہیں میں ان تمام کے سوگواروں سے تعزیت کرتا اور صبر کی تلقین کرتا ہوں ، ہمت رکھئے گا، صبر کیجئے گا، اللہ کی جو مرضی ہوئی وہ ہوا۔ میں اپنے زخمی بھائیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں آ پ بھی اللہ کی رضا پرراضی رہئے اور صبر کیجئے ۔ اللہ پاک نے چاہا تو سب بہتر ہوجائے گا ۔

انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے کہا کہ دعوت اسلامی کے ویلفیئر کے شعبے ایف جی آر ایف کے وہ تمام اسلامی بھائی جو سکھر اور دھڑکی کے قرب و جوار میں ہیں مہربانی کرکے جلدی جلدی جائے حادثہ پر پہنچیں اور اپنے ان دکھیارے بھائیوں، آقا کی دکھیاری امت کی خدمت میں لگ جائیں۔ اللہ پاک اس کا آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے گا۔

امیر اہل سنت نے حادثے میں انتقال کرجانے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا بھی کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی پوری ٹیم اس حادثےپر افسوس کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد روبصحت فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


تفصیلات کے مطابق  حکومتِ پاکستان کے اعلان کے بعد پنجاب بھر میں قائم دارالمدینہ اسلامک اسکولز کے تمام کیمپس کھول دیئے گئے ہیں۔ اسکولوں میں بچوں کو حکومتی قواعد و ضوابط کے ساتھ ایس ا و پیز کے مطابق بٹھایا جارہا ہے۔ 6 جون کو اسکول کھلنے پر بچے ماسک لگاکر اسکول پہنچے جہاں انہیں سینیٹائز بھی کیا گیا۔ اسکول کھلنے پر بچے اور بالخصوص والدین نے خوشی کا اظہارکیا ۔ 


02  جون کو وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد G11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیاجہاں مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ اس دورا ن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے متعلق بریف کیا۔

وفاقی وزیر نے فیضانِ مدینہ میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کی اور منظم انداز میں جاری دینی کاموں کو دیکھ کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

شہریار خان آفریدی نے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر فیضانِ مدینہ کے قریب شجر کاری کرتے ہوئے پودا بھی لگایا جبکہ رکنِ شوریٰ نے وفاقی زیر کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں قائم دار العلوم حنفیہ کا دورہ کیااور مہتمم مولانا شاہ روم باچا صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات فرمائی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ و کرام اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ اور مولانا شاہ روم صاحب کے درمیان مردان میں دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ حاجی یعفور رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔


ڈیفنس کابینہ دعوت اسلامی کے تحت کابینہ سطح کا مدنی مشورہ 28 مئی 2021ء  بروز جمعہ کو فیضان اسلام مسجد ڈیفنس فیز 7 میں ہوا جس میں رکن شوریٰ و نگران زون حاجی محمد علی عطاری نے شرکت کی۔

شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اپنے علاقے و شعبے میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ نے بہتر کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی بھی کی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے و کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد حماد رضا سوشل میڈیا ڈیفنس کابینہ کراچی)


03جون 2021ء کو دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا جائیگا۔ان اجتماع میں اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گےجبکہ تلاوت، نعت، اجتماعی ذکر اور رقت انگیز دعاکا بھی سلسلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر 9:30 بجے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوگاجس میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”تین پسندیدہ صفات“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے مقامی شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت 30 مئی 2021ء کو ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شجاع آباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی۔

بعد ازاں اسی مقام پر شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے مدرسۃ المدینہ بالغان کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 28 مئی 2021ء کو ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاح اعمال، شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں اسی مقام پر شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے مدرسۃ المدینہ بالغان کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔