دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں Islamic Economic and Finance Course کا انعقاد کیا کیا جس میں C.Aہولڈرز/ B.Aہولڈرز/بزنس مینز، بینکنگ، اکاؤنٹنگ فیلڈ سے وابستہ افراد اور تخصص فی الفقہ کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

کورس میں ماہر امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دار الافتاء اہلسنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ شب وروز کو ملنے والی معلومات کے مطابق یہ کورس 30 گھنٹوں پر مشتمل تھا جس کی ہفتے میں دو دن کلاسز (جمعہ اور اتوار کی شب) جاری رہیں۔

03 اکتوبر 2021ء بروز اتوار کو اس کورس کا اختتام ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایاجبکہ مفتی علی اصغر عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

تقریب کے اختتام پر شرکائے کورس کو Certificate بھی دیئے گئے۔اختتامی تقریب میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور مختلف شخصیات سمیت بزنس مینز نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد حسین عطاری مدنی، دعوتِ اسلامی کے شب وروز)