دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7اپریل2021ء بروز بدھ  بعد نماز ظہر 1:30 بجے فیضان آل برکات مسجد النجیبی بازار 8 فلور عبد اللہ ہارون صدر کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں تاجر حضرات نے شرکت کی۔

سیمینار میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ ان موضوعات پر شرعی رہنمائی کی۔


عاشقان رسول کی شرعی و فقہی راہنمائی کے لئے 8 اپریل 2021ء کو ملتان میں دارالافتاء اہلسنت کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔

اس پُر وقار تقریب میں اراکین شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری ، سینئر متخصص مولانا سرفراز عطاری مدنی اور دیگر علمائے کرام سمیت ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دارالافتاء اہل سنت زیادہ سے زیادہ راہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


8اپریل 2021ء بروز جمعرات  گوجرانوالہ میں دارالافتاء اہل سنت کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب میں استاذ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدنی اور دیگر علمائے کرام سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر مفتی ہاشم صاحب نے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کیں۔


پچھلے دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ فیڈ بیک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی ا ور شعبےسے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف امور پر مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہر جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے  ان شاء اللہ 08 اپریل 2021ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء پاکستانی وقت کے مطابق 8:45 پر امیر خسرو روڈ بہادر آباد بالمقابل زبیدہ ہسپتال پر واقع فیضان مشتاق مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

عاشقانِ رسول کو اس سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے بذریعہ لنک اسلام آباد ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدنی عطیات اور نیکی کی دعوت عام کرنے سے متعلق گفتگو فرمائی۔


7 اپریل 2021ء بروز  بدھ لاہور ، جوہر ٹاؤن میں دار الافتاء اہل سنت کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس پُر وقار تقریب میں خصوصی طور پر استاذ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدنی ، رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران و مدنی علماء کرام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پہلے دار الافتاء اہل سنت کی کل 12 برانچیں تھیں۔ یوکے کی ایک برانچ ، افتاء مکتب لاہور اور کراچی ملاکر یوں کل 15 برانچیں ہوگئی ہیں جن میں 3 نئی ہیں۔

دار الافتاء اہل سنت سے شرعی رہنمائی کےلئے دن 10 بجے تا شام 4 بجے تک ان نمبرز پر رابطہ فرماسکتے ہیں۔

0311-3993312

0311-3993313

0311-7864100


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 اپریل 2021ء بروز جمعہ جامع مسجد فیضان غوث پاک، 1/92میں خیابان حافظ، خیابان سحر، D.H.A، فیز6، کراچی میں دوپہر 12:35 بجےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مسجد ہذا میں جمعہ کی نماز دوپہر 1:30 بجے ادا کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021ء کو جامع مسجد ابنِ آدم (چار مینار والی مسجد) سیکٹر T-3گلشن معمار کراچی میں رات 8:00 بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مقامی عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام تلک چاڑی ڈویژن ، مدینہ مسجد سرے کھاٹ  میں 2 اپریل 2021 ء بروز جمعہ رکن شوری و نگران حیدرآباد ریجن قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران کو رمضان میں روزانہ سوا پارہ تلاوت کرنے، روزانہ نمازِ تہجد اداکرنے، فیضانِ رمضان سے درس دینے، روزانہ 2مدنی مذاکروں میں سے ایک مدنی مذاکرہ دیکھنے، یکم رمضان کو نماز فجر کے بعد نیک اعمال کے رسالے تقسیم کرنے اور مختصر وضاحت کرنے بعد فجر یا ظہر یا بعد تراویح مدرسہ بالغان کی لگانے، رمضان المبارک میں ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور 3 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، 4جون کو ایک ماہ کا مدنی قافلہ پنڈی اسلام آباد کے لئے سفر کروانے پر مدنی پھول دئیے۔

دعوت ِاسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کرواتے ہوئے حیدرآباد ریجن کے چند شعبہ جات کی کارکردگی و اخراجات سے آگاہ کیا اور مدنی عطیات کی تقسیم کاری کرکے ہدف کو مکمل کے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری)


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 8اپریل 2021ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز 8 بجکر 45 منٹ پر تلاوتِ قرآن مجید اور نعتِ رسولِ مقبول سے ہوگا ۔ 

عاشقان رسول بھی اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت کریں۔


دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7اپریل2021ء بروز بدھ  بعد نماز ظہر 1:30 بجے فیضان آل برکات مسجد النجیبی بازار 8 فلور عبد اللہ ہارون صدر کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“منعقد ہونے جارہا ہے۔

سیمینار میں  مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائیں گے۔

زکوۃ سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہونگی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟