دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پتوکی میں عُرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے قصر حاکم شادی ہال کا وزٹ کیاجس میں 2اکتوبر2021ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

اس موقع پر نگرانِ زون محمدمنیر عطاری نے نگران ِکابینہ محمد بلال عطاری سمیت دیگرذمہ داران سے اجتماعِ پاک کے انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی ۔

اس کے علاوہ علی امروز عطاری نے بھی شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ اس مقام کا دورہ کیا،اجتماعِ پاک میں سیکیورٹی کے نظم و ضبط کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔

واضح رہے !اس اجتماعِ پاک  میں ترجمان ِدعوت ِاسلامی و رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری  سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)