کراچی
کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، سجن کالونی، مواچھ گوٹھ میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام
المساجد والمدارس کے تحت تعمیر ہونے والی جامع مسجد فیضان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا افتتاح ہوا ۔ افتتاحی تقریب میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مسجد کے لئے جگہ وقف کرنے والے اسلامی بھائی اور
مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور
شرکا کو اللہ کا نیک بندہ بننے، سنتوں کا عامل بننے اور پریکٹیکل مسلمان بننے کے
لئے 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔
رکن
شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو بھی اپنے مرحومین کے لئے مسجد و مدرسہ
بنانے، دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےاور
دعوت اسلامی کا ساتھ دینے ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر دعا کا سلسلہ ہوا۔