ذوق نعت کا گرینڈ فائنل آج رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں منعقد ہوگا
دین کی تبلیغ دنیا کے کونے کونے میں
پھیلانے کی غرض سے بنائی گئی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے علم کی شمع فروزاں کرنے
میں شب وروز کوشاں ہے، مدنی چینل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس پر ایک سے ایک دلچسپ
پروگرامز نشر کئے جاتے ہیں جو ناظرین کی دلچسپی کا سامان بھی ہوتے ہیں اور علمِ
دین کی اشاعت کا ذریعہ بھی۔
ان پروگرامز میں سے ایک پروگرام”ذوقِ نعت“(کوئز مقابلہ) بھی ہے جس کا آغاز ہر سال یکم صفر المظفر سے ہوتا ہے۔ اس پروگرام کے میزبان مبلغ دعوتِ اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی ہیں جو
نہایت دلنشین انداز میں اس مقابلے کو لے
کر چلتے ہیں۔
اس سال یکم صفر المظفر 1443ء سے شروع ہونے والا
مدنی چینل کا سلسلہ ”ذوق نعت سیزن 9“ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کو
پہنچ چکا ہے۔ آج رات اس مقابلے کا گرینڈ فائنل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع
و عریض صحن میں منعقد ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں جیتنے والی ”ٹیم اورنج “اور
دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ”ٹیم براؤن“ آج مدمقابل ہوں گی۔فائنل
کاآغاز رات 9 بجے ہوگا۔ ٹیم اورنج کی قیادت نعت خواں محمدمحمود عطاری اور ٹیم براؤن کی
قیادت نعت خواں محمد وقار عطاری مدنی کررہے ہیں۔ پروگرام کے ہوسٹ مولانا اشفاق عطاری
مدنی نے عاشقانِ رسول سے گزارش کی ہے جن سے ممکن ہوسکے وہ دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والے اس گرینڈ فائنل
میں تشریف لائیں اور علمِ دین سے اپنے سینے کو منور فرمائیں۔
پروگرام کے اختتام پر اعلیٰ حضرت امام اہل
سنت ،الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے
ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی جائے گی جبکہ لنگر کا اہتمام بھی ہوگا۔