دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون 2021ءکو D.H.Aلاہور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انویسٹرز، پراپرٹی ڈیلر اور سوسائٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام دربار بابا روڑی روڈ پیر مانو وال چوہنگ لاہور میں مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرلی گئی  ہیں ۔ مدرسۃ المدینہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جس سے داخلہ والے طالبعلم خوب فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

22 جون 2021ء بروز منگل مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اس کا افتتاح فرمائیں گے۔


قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کا حل بتانے کے لئے آج 16جون 2021ء   بروز بدھ شام 6:00 بجے دارالافتاء اہل سنت کے مولانا مفتی نوید چشتی صاحب، دارالافتاء اہلسنت کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:


آج رات بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈیلکس میرج ہال، نزد الحفیظ گارڈن، باغ والی پلی، جی ٹی روڈ لاہور میں محفل نعت منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

محفل نعت میں خصوصی طور پر سوسائٹی اونرز، انوسٹر اور پراپرٹی ڈیلرز شرکت کریں گے۔


دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، جس کے ذریعے عاشقان رسول میں علمِ دین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عمل کا جذبہ بھی بڑھتا ہے۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 17 جون 2021ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اس اجتماع کو مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔  اس اجتماع کا آغاز بعد نماز عشاء رات 9:45 بجے ہوگا۔

اس  کے علاوہ  فیضان مشتاق مسجد دھوراجی کالونی کراچی میں  بعد عشاء ہونے اجتماعِ پاک میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری ، فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں بعد مغرب ہونے والے اجتماع میں نگران لاہور ریجن و رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری  اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں  نگران پروفیشنلز مجلس محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔  

آپ بھی اپنے علاقےمیں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائے۔


13 جون 2021ء کو  لاہور کے ایک میرج ہال میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سید اسد عطاری نے  اقصٰی مسجد ریگل چوک پراجتماعی قربانی کے سلسلے میں ساؤتھ زون ، کچھ کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدنی مرکز کے سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2021ء کو فیضان بسم اللہ مسجد سول لائنز کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ماہر علومِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”اسلام کا نظام حلال و حرام“ کے موضوع پر بیان کیا اورعقائد، عبادات، مناکحات، شخصی پرسنل امور، جرم و سزائیں اور معاملات کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔

یہ سیمنار دیکھنے کے لئے Watch video پر کلک کیجئے


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12جون 2021ء کو  رائے ونڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی دینی کاموں میں شرکت کرنے، اپنے اپنے متعلقہ شعبے میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 12 جون 2021ء کو ضلع استور، تحصیل گوری کوٹ رٹو گاؤں میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے والدین اور کثیر تعداد میں  عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کویہ ترغیب دلائی کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی تعلیم دلوائیں۔

اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ کے ہاتھوں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد تقسیم کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 11 جون 2021ء کو گلگت بلتستان میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو یہ ذہن دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔ اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ نے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجائیں اور اسناد تقسیم کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 جون 2021ء  کو گلگت بلتستان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے ریجن ذمہ داران سمیت رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور تاجر اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔