اللہ رب العزت نے ہماری زندگی کی گاڑی میں ”شب و روز“ کے دو پہیے لگائے ہیں جو مسلسل ہمیں اپنی منزل اور انجام کی طرف لے جائے جارہے ہیں اور پھر اس کا کرم تو دیکھئے کہ ان شب و روز میں بعض راتیں اور بعض دن ایسے بابرکت بنائے ہیں جن کو اگر صحیح طور پر بسر کر لیا جائے تو دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ”شبِ جمعہ “ بھی ہے۔ یعنی جمعۃ المبارک والے دن سے پہلے والی رات۔یہ بہت بابرکت رات ہے، احادیث مبارکہ میں اس رات کے بہت سے فضائل و مناقب اور فوائدو ثمرات مذکور ہیں۔

انہی فضائل اور فوائد کو حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر شبِ جمعہ دنیا بھر میں اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوتا ہے، اس کے بعد اجتماعی ذکر و دعا اور صلاۃ و سلام پر اجتماع کی پہلی نشست کا اختتام ہوجاتا ہے۔

اسی مناسبت سے آج رات بعد نمازِ عشاء تقریباً سوا نو بجے مدنی چینل پر براہِ راست سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جانشینِ امیر اہل سنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھر ابیان فرمائیں گے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری ، جامع مسجد حسن مہتاب چرڈ ڈیفنس کابینہ لاہور میں بعدِ مغرب ہونے والے اجتماع میں حاجی منصور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی گزارش ہے۔ (رپورٹ: محمد عمر فیاض مدنی، دعوتِ اسلامی کے شب وروز)