25 ستمبر کو عالمہ کورس مکمل کرنے والی
اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع ردا پوشی کا انعقاد کیا جائیگا
اجتماع
ردا پوشی کا انعقاد یوم وفات اُمّ ِعطار
کے موقع پر کیا جائے گا
دعوت
اسلامی کے تحت جہاں ملک و بیرون ملک میں بوائز کے جامعات المدینہ قائم ہیں ویسے
گرلز کے لئے بھی میں جامعات المدینہ موجود ہے۔ان اداروں سے ہر سال ہزاروں کی تعداد
میں اسلامی بہنیں درس نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہے۔
رواں
سال 2021ء میں ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ گرلز سے 1573 طالبات نے عالمہ
کورس اور 1010 طالبات کے فیضان شریعت کورس مکمل کیا ہے۔ کورس کے اختتام پر کورس
مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں میں اسناد تقسیم کی جاتی ہےجس کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی
سلسلے میں عرس اُمِّ عطار کے موقع پر 25
ستمبر 2021ءبروز ہفتہ صبح 11:00 بجے اجتماع ردا پوشی کا انعقاد کیا جائیگا جس میں دوپہر 2:30 بجے مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی مدنی چینل پر براہ راست سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)