اس سال درس
نظامی کرنے والے1040 طلبہ کی دستار بندی 03 اکتوبر کو عرس اعلیٰ حضرت پر کی جائیگی
پاکستان
بھر میں جامعات المدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے والے 1040طلبہ کی دستار فضیلت25
صفر المظفر 1442ھ عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر کی جائے گی۔
عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی
کےادارے جامعات المدینہ سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں علما فارغ التحصیل ہورہے
ہیں جو دنیا بھر میں علمِ دین کی شمع کو روشن کررہے ہیں۔ہر سال کی طرح رواں سال
2021ء میں بھی ملک و بیرون ملک جامعات
المدینہ سے ہزاروں طلبہ و طالبات نے درسِ نظامی (عالم، عالمہ کورس) اور فیضان
شریعت کورس مکمل کیا ہےجن میں جامعات المدینہ بوائز پاکستان سے درسِ نظامی اور تخصصات (حدیث، فقہ، امامت) مکمل کرنے والوں کی تعداد 1040 ہے۔
عرس اعلیٰ حضرت کے پُر نور لمحات میں ملک بھر کے 9 مقامات پرفارغ التحصیل ہونے والے
طلباء کرام کی دستار فضیلت کے سلسلے میں 03اکتوبر
2021ء بروز اتوار بعد نماز عشاء دستار فضیلت
اجتماعات منعقد ہونگے ۔
اس اجتماع کے آغاز میں رات 9:00 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی براہ راست مدنی
چینل پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ جامعات المدینہ بوائز پاکستان سے درس نظامی عالم کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد 933، تخصص
فی الفقہ 70، تخصص فی الحدیث 23 اور تخصص فی الامامت کرنے والوں کی تعداد 14 ہے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)