دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2021ء کوجامعۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ اورنگی ٹاؤن میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم جامعۃ المدینہ مولانا شکیل عطاری مدنی، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور تمام طلبہ نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں جامعہ ہٰذا کے استاذ مولانا محمد جنید عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ کی کارکردگی پیش کی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”علماء کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اراکین مجلس جامعۃالمدینہ سید ساجد عطاری مدنی اور محمد عارف عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی نے ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آباد اورنگی ٹاؤن میں اس جامعۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ کا قیام 2007 میں کیا جس کے آغاز میں 25 طلبہ ایک درجے میں زیرِ تعلیم تھے، 2021ء میں پیش کی گئی کارکردگی کے مطابق دعوت اسلامی کے صرف اس ایک جامعۃ المدینہ میں 419 طلبہ درسِ نظامی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ کُل مدنی عملے کی تعداد 28 اور کلاسز کی تعداد 22ہے۔ اس جامعۃ المدینہ سے اب تک 83 طلبہ درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں جن میں سے 25 فارغ التحصیل طلبہ جامعۃ المدینہ میں استاد اور بقیہ دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں قائم دعوت اسلامی کے اس جامعۃ المدینہ کو غیر مقیم جامعات میں تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر کے جامعات المدینہ میں سب بڑا جامعۃ المدینہ ہونےکا اعزاز بھی حاصل ہے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)