ڈھوک مہرا کلے یال روڈ
راولپنڈی میں ”مسجد فیضان شیر خدا“ رکھنے کا سلسلہ ہوا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دیگر ذمہ داران اور مقامی شخصیات کے
ہمراہ اینٹیں رکھیں
اور دعا فرمائی۔
واضح رہے کہ سنگ بنیاد
رکھی جانے والی مسجد کے مقابل پچھلے دو سالوں سے جامعۃ المدینہ گرلز فیضان مکہ
قائم ہے جہاں اسلامی بہنوں کو عالم بنانے کے لئے دینی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔
نگران اوکاڑہ زون حاجی منیر احمد عطاری نے ڈویژن بنگلہ گوگیرہ کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کےزیر اہتما م گزشتہ دنوں نگران اوکاڑہ
زون حاجی منیر احمد عطاری نے ڈویژن بنگلہ گوگیرہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں فیضان مدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ذمہ داران کے دینی کاموں کو سراہا ۔ دینی کاموں
کو بڑھانے اور رمضان عطیات کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا ۔ نگران کابینہ
ستگھرہ لیاقت علی عطاری نے بھی اس مدنی
مشورے میں شرکت کی۔( رپورٹ:اویس رضا عطاری)
18 اپریل کو ڈیفنس کراچی میں شعبہ ایف جی آر
ایف کی نیو برانچ کا افتتاح ہونے جارہا ہے
شعبہ F.G.R.Fدعوت اسلامی 18 اپریل 2021ء بروز اتوار دوپہر 11:00 بجے D.H.A کراچی ، فیز 5 میں ایک نئی برانچ کا افتتاح کرنے جارہی ہے۔
برانچ کا افتتاح مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری فرمائیں گے۔
مزید
معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:
03153025126-03126821292
گلشن اقبال شاہراہ قائدین کراچی میں شوروم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اجتماع کا اہتمام
شعبہ ٹرانسپورٹ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 اپریل
2021ء بروز پیر کراچی، گلشن اقبال شاہراہ
قائدین شوروم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر
محفل نعت منعقد ہوئی جس میں شوروم مالکان
نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وہاڑی زون کے شہر وہاڑی میں شخصیات اجتماع بسلسلہ آمد رمضان منعقد ہوا
جس میں ریجن نگران و رکن شوریٰ حاجی اسلم
عطاری نے نگرانِ زون غلام مصطفےٰ عطاری اور نگران کابینہ راؤ طیب عطاری کے
ہمراہ شرکت کی۔
نگرانِ ریجن حاجی اسلم عطاری نے رمضان المبارک میں روزوں کی پابندی اور نماز
تراویح شوق سے اداکرنے پر مدنی پھول دئیے اور نگران زون نے 12
دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔ اس
موقع پر مدنی چینل کا انسٹال لگایا گیا جس میں شرکا کو مدنی چینل کے سلسلوں کے
بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری کی مولاناسلیمان
مصباحی صاحب سے ملاقات
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے اوکاڑہ میں مولانا سلیمان مصباحی صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حاجی شاہد
عطاری اور مولانا سلیمان مصباحی صاحب نے دینی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ
نگران پاکستان مشاورت نے انہیں قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے دینی
کاموں سے آگاہ کیا اور بالخصوص K.P.K میں ہونے والے دینی کاموں سے آگاہ کیا۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈاکٹر سلیمان مصباحی صاحب کو فیضان
آن لائن اکیڈمی کے شعبے جامعۃا لمدینہ کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر مولانا صاحب نے
دعوت اسلامی کے اصلاحی وفلاحی اوردینی کاموں کوسراہااور اپنی نیک خواہشات کا
اظہارکیا۔
آج بعد نماز عصر اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں جامع مسجد
مرسلین کا افتتاح کیا جائیگا
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام آج بروز منگل بعد نماز عصر الصدف کالونی، اورنگی ٹاؤن نمبر
10 کراچی میں جامع مسجد مُرسلین کے افتتاح کے موقع پر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد
کیا جائیگا۔
اس اجتماع پاک میں
مبلغ دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مسجد ہٰذا میں باقاعدہ نمازوں
کاسلسلہ بھی شروع ہوجائیگا۔
گردو نواح کے عاشقان
رسول سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
11اپریل کو پروفیشنلز کے لئے آن لائن تربیتی
سیشن ہوگا، مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے شعبہ
پروفیشنلز کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021ء کو آن لائن سیشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔
اس سیشن میں رکن شوریٰ
حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
I.T professionals,
Engineers, Finance officer, P.H.D, Mphilکے شعبے سے وابستہ افراد سے اس سیشن میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
آج رات دی ہوریزون اسکول بھینس کالونی، کراچی میں حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 12 اپریل 2021ء بروز پیر رات 9:35 بجے دی ہوریزون اسکول، روڈ نمبر6، بھینس
کالونی، کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔
اس اجتماع پاک میں
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے
شرکت کی درخواست ہے۔
پچھلے دنوں مظفر آباد کشمیر میں سید اخلاق گیلانی
عطاری کے گھر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
رکن شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے فلاحی
شعبے FGRF کے تحت ہونے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور شخصیات دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ ملانے
کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و
نگران اسلام آباد ریجن)
7اپریل کو عبد اللہ ہارون صدر کراچی میں ”زکوٰۃ سیمینار“ کا انعقاد، مفتی شفیق عطاری صاحب کی خصوصی گفتگو
دارالافتاء
اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7اپریل2021ء بروز بدھ بعد نماز ظہر 1:30 بجے فیضان آل برکات مسجد
النجیبی بازار 8 فلور عبد اللہ ہارون صدر کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“منعقد ہوا جس
میں کثیر تعداد میں تاجر حضرات نے شرکت
کی۔
سیمینار میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل!
٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟
٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں
پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ ان موضوعات پر شرعی
رہنمائی کی۔