اشاعتِ  علمِ دین کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ مکتبۃ المدینہ العربیہ قائم کیا ہے ۔ حال ہی میں اس کے ذیلی شعبہ جات میں ایک شعبے کا اضافہ کیا گیا ہے جس نام” دار التراث العلمی (للتحقیق والترجمۃ والطباعۃ والنشر کراتشی) “ رکھا گیاہے۔ اس شعبے کی جانب سے علمائے اہل سنت پاک وہند کی مطبوع وغیر مطبوع عربی کتابوں کو جدید تحقیقی انداز واسلوب کے مطابق عرب ممالک سے شائع کروانے کا کام نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا جارہا ہے۔

دارالتراث العلمی کے نگران مولانا احمدرضا گھانچی مدنی جو اس شعبے کے تمام انتظامی امور اورمالکان ِ عربی مطابع سے رابطے کے کام کو بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں انہوں نے شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ رواں دنوں میں عربی ممالک سے دعوتِ اسلامی کی 9 کتابیں شائع ہوکر پاکستان پہنچ چکی ہیں جوکہ مکتبۃ المدینہ العربیہ کی برانچ پر ہدیۃً دستیاب ہیں۔

ان کتب میں (1)انوار المنان فی توحید القران (2)الفتاوی المختارۃ من الفتاوی الرضویۃ (3)اجلی الاعلام ان الفتوی مطلقا علی قول الامام (4)مجموعۃ رسائل الشیخ الیاس العطار ،المجلد الاول (5)نورالایضاح مع مراقی الفلاح بالحاشیۃ النوروالضیاء من افادات الامام احمدرضا (6)التعلیقات الرضویۃ علی الہدایۃ وشروحہا (7)التعلیقات الرضویۃ علی تقریب التہذیب مکتبۃ دارالکتب العلمیہ بیروت سے جبکہ (8)دروس البلاغۃ مکتبۃ دارالفجرالقاہرۃ سے اور (9)المقدمۃ فی اصول الحدیث للامام عبدالحق الدہلوی مکتبۃ دارالریاحین بیروت سے شائع ہوکر پاکستان پہنچی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مکتبۃ المدینہ العربیہ پر ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہے، پورے پاکستان میں جہاں بھی آپ یہ کتب منگوانا چاہیں وہاں آپ کو بھیج دی جائیں گی جبکہ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کی برانچ میں صبح 9بجے سے شام سات بجے تک (علاوہ اتوار) بھی تشریف لاکر بھی یہ کتب حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید معلومات یا عربی مکتبے کی کتب کی فہرست حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کیجئے:

03102864568