یومِ دعوتِ
اسلامی کے سلسلے میں اسلامک اسکالر کے
مضامین اپلوڈ کرنے کے متعلق مدنی مشورہ
پچھلے دنو ں
دعوت ِاسلامی کےشعبے المدینۃ العلمیہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں یومِ دعوتِ اسلامی کے متعلق مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃالعلمیہ،ناظمِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور شعبہ
ذمہ دار دعوتِ اسلامی کے شب وروز شریک تھے ۔
اس موقع پر
یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے مختلف کالم جمع کرنے اور ان کا مجموعہ ویب سائٹ میں
جاری کرنے کے بارے میں مشاورت ہوئی کہ جتنے بھی اسلامک اسکالر کے
مضامین موصول ہوں گے ان کی PDF فائل بنا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائیں ۔ اللہ کے فضل و کرم سےاس پر عمل درآمد کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی ٹیم نے بھر پور
کاوش کی، اس کے نتیجے میں PDFفائل بن چکی
ہے جو ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی نیز WHATSAPPپر یہ فائلیں شیئر کردی گئی ہیں۔(رپوٹ: المدینۃالعلمیہ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)