دعوتِ اسلامی کے عربی ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
رکن مجلس مدنی چینل مولانا عبد اللہ عطاری مدنی اور رکن شعبہ بین الاقوامی امور
مولانا بلال عطاری مدنی نے 27 اگست بروز جمعرات عربی ڈیپارٹ کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ
فرمایا۔
مدنی مشورے میں عربی سوشل میڈیا، ویب سائٹ،ٹرانسلیشن، کانٹینٹ ، ویڈیوایڈیٹنگ اور ڈیزائنگ وغیر ہ کے شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 2 ستمبر یوم دعوت اسلامی کے سلسلے میں عربی ڈیپارٹ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی۔ یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر عربی
شعبہ کی کارکردگی اور مختلف دینی کام جو نیکی
کی دعوت عام کرنے اور خدمت دین میں سر انجام دیئے جارہے ہیں اس متعلق رپورٹ آپ 3 ستمبر کو اردو مدنی چینل کے پروگرام ” خوشبوئے دعوت اسلامی “ میں دیکھ سکیں گے جس میں
دعوت اسلامی کےرکن شورى مولانا عبد الحبیب عطاری شریک ہونگے۔ ان شا ء اللہ