لاکھوں لاکھ
بچو کوقراٰن پاک اور دینی تعلیم
سےدلوں کومُنَوّر کرنےوالی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت عباس پورکشمیرمیں قائم مدرسۃ المدینہ بوائزمیں 14بچوں نے ناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنے کی سعادت پائی اس موقع پر فیضان مدینہ
عباس پور میں تقسیم اسناد کا سلسلہ کیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات سےوابسطہ
افراد،مدرسۃ المدینہ کےطلباءاوران کےوالدین،اساتذہ،ناظمین اوردیگر ذمہ داران
نےشرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نےسنتوں
بھر ا بیان فرمایا اورشرکاء کو دعوتِ
اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیزدعوتِ اسلامی کےتحت
بنےوالےجامعۃ المدینہ کےبارےمیں بھی بتایااور اس میں بھی بھرپور تعاون کاذہن
دیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ نےناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنےوالےبچوں کےسروں پرعمامےبھی
سجائے۔آخرمیں رکن شوریٰ نےدعاکروائی اورصلاۃ وسلام بھی پڑھایا گیا ۔