دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر G.A خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

رکن شوریٰ نےشخصیات کو FGRFکے تحت عالمی سطح پر ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا کہ دعوت اسلامی پاکستان میں ایک ارب درخت لگانے کے لئے پُر عزم ہے جبکہ FGRF نے لاک ڈاؤن میں 26 لاکھ گھروں میں کھانا اور رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ دعوت اسلامی تھیلیسیمیا فری پاکستان کے لئے بھی کوششیں کررہی ہیں۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  27 رمضان المبارک 1442ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رات تقریباً 10:30 بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

اس اجتماع میں تلاوتِ قرآنِ مجید، نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، الوداع، اور ذکرو دعا کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکرہ بھی ہوگا جس میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ 


کراچی کے معروف کاروباری شخصیات چامڑیاں برادرز کی رہائش گاہ پر ختم قرآن کی محفل سجائی گئی۔

جس میں نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروق صاحب اور ذیشان الطاف لویا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ختم قرآن کی اس محفل میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطار ی نے سنتوں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہمارا یہ حال ہے کہ جب بھی ہمیں کوئی خوشی میسر آجائے ہم اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے اس کو ناراض کرنے والے کاموں میں لگ جاتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ اللہ پاک کا شکر ادا کرنا یہ ہے کہ ہر اس کام سے رُک جائیں جس سے ہمارے رب نے ہمیں منع فرمایا ہے۔

محفل کے اختتام پر صلوٰۃ وسلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ گوجرہ میں ٹوبہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دارمحمدعدنان عطاری اور نگران زون محمدشہزاد عطاری نے ٹوبہ زون کےتمام ذمہ داران کی تربیت کی۔دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اہداف دئیے نیز رمضان عطیات کاجائزہ لیا۔آخر میں ذمہ داران کو عیدی کےطور پر سوٹ پیش کئے۔


قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کا حل بتانے کے لئے آج   دوپہر 3:15 بجے دارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمد سجاد عطاری مدنی، مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


رمضان المبارک کی 21 ویں شب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد فیضان غوث پاک 1/92 خیابان حافظ، سحرکارنر، فیز6، D.H.A، نزد بینک الحبیب کراچی میں بعد تراویح اجتماع پاک کا انعقاد کیاگیا جس میں اہل علاقہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ” شب قدر کیا ہے اور اس کی خاص عبادات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


رمضان المبارک کی 21 ویں شب سے 29 ویں شب تک کی طاق راتوں میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد غوث پاک 1/92 خیابان حافظ، سحرکارنر، فیز6، D.H.A، نزد بینک الحبیب کراچی میں بعد تراویح محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔

رات 12:00 بجے صلوۃ التسبیح کی جماعت ادا کی جائیگی جبکہ 12:30 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری مختلف موضوعات پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

موضوعات کی تفصیل ملاحظہ کریں:

٭21ویں شب: شب قدر کیا ہے اور اس کی خاص عبادات ٭23 ویں شب: دعا مؤمن کا ہتھیار ہے ٭25 ویں شب: گناہوں کو نیکوں میں بدلنے کاطریقہ ٭27 ویں شب: مانگنے والی رات ٭29 ویں شب رمضان کے بعد کی زندگی (الوداع ماہ رمضان) 


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کے تحت 1995ء میں پاکستان پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن G-11 میں مدرسۃ المدینہ کنز الایمان کا قیام عمل میں لایا گیا اور اب تک اس مدرسے سے کم و بیش 1 ہزار طلبہ قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت پاچکے ہیں۔

5ہزار 300 اسکوائر فِٹ پر محیط اس مدرسۃ المدینہ کو انتہائی خوبصورت اور شاندار انداز میں تعمیر کیا گیا جس میں Brown ، Black، Golden اور دیگر Mix colors کے Tilesسے مزین فرش، اور دیواریں دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیتے ہیں۔

تعمیرات سے لیکر اب تک اس مدرسۃ المدینہ سےکم و بیش 1ہزار طلبہ حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں جبکہ فی الوقت مدرسۃ المدینہ کنز الایمان میں ٹوٹل 6 کلاسز ہیں جن میں 4 حفظ اور 2 ناظرہ کی ہیں۔

یہاں پر بچوں کو صفائی ستھرائی کا خوب ذہن دیا جاتا ہے اور مدرسۃ المدینہ میں بھی صفائی ستھرائی کا مکمل اہتمام کیا جاتا ہے۔

مدرسۃ المدینہ میں بچوں کے لئے مختلف سہولیات مثلاً صاف ستھرا وُضو خانہ، کچن اور کلاس رومز ہے۔ مدرسۃ المدینہ کی کچن میں ہر کلاس کے بچوں کے لئے Typhoon Risk ، فریج اور Owen کی سہولت موجود ہے۔بچوں کے پانی پینے کے لئے ہر کلاس میںwater dispenser کی سہولت بھی موجود ہے۔ادارہ ہٰذا میں Security guard اورSecurity cameras کے ذریعے بچوں کی نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا جاتا ہے اور انہیں لباس اور کھانا سنت کے مطابق پہنے اور کھانے کا عملی طور پرذہن دیتے ہوئے مدرسے میں اس پر عمل کروایا جاتا ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی ریجن، ایسٹ ملیر زون، ڈویژن محمود آباد، علاقہ محمود آباد نمبر 6 میں بسلسلہ ایصال ثواب افطار اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے معززین ، کابینہ، ڈویژن، علاقائی سطح کے ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ خادم حسین عطاری نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے والدین کی خدمت کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری،نگران ڈویژن محمود آباد)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ، حافظ آباد زون  کی ڈویژن ماسٹر سٹی میں نگران کابینہ علی حسن عطاری نے شخصیات سے ملاقات کی اور عصر تا مغرب مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی عطیات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

دوسری جانب حافظ آباد میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) حافظ آباد، ڈی ایس پی (DSP) حافظ آباد اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی خصوصی شرکت کی۔دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور بالخصوص بلڈ کمپین میں دعوتِ اسلامی کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔( عمیر عطاری ڈویژن ماسٹر سٹی)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021ء جیکب آباد کابینہ سکھر زون میں  نگران کابینہ عبدالوحید مدنی نے زیر تعمیر فیضان مدینہ گڑھی یاسین کے جامعۃ المدینہ اور مدرستہ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور اپنے مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ قاری محمد عرفان عطاری مجلس کارکردگی جیکب آباد کابینہ ذمہ دار)


پنجاب کے شہر ہارون آباد میں دعوت اسلامی کے تحت جامعۃا لمدینہ گرلز کے افتتاح کے سلسلےمیں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دینِ متین کی خدمت، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔