29جولائی
کو دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہفتہ وار اجتماعات منعقد ہوں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام جمعرات کی شب دنیا بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار
اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات
فرماتے ہیں جبکہ اجتماعی ذکرو دعا کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ اجتماع
کے بعد عاشقان رسول علمِ دین حاصل کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی
قافلے میں بھی سفر کرتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں29 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈگجرات میں ہفتہ
وار اجتماع منعقد ہوگا جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیاجائے گا۔ اس ہفتہ وار
اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ”پودا
لگاؤ اجر کماؤ“ کےموضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز
بعدِ عشاء تقریباً 9:45 پر ہوگا۔
تمام
عاشقان رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کریں۔