چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر سیاسی و
سماجی شخصیات کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRFکے تحت پاکستان بھر کی طرح کراچی
میں بھی شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلے
میں شجرکاری مہم کا سب سے بڑا ایونٹ کلفٹن کراچی کے بِن قاسم باغ میں ہوا جس میں چیئرمین
پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وُزراء سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ اور مختلف شعبہ جات کے
ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں گفتگو کرتےہوئےکراچی ریجن نگران حاجی امین عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کی شجرکاری مہم کےمتعلق تفصیلاً آگاہی فراہم کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوتِ
اسلامی کے تحت شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ تنظیم کے دیگر فلاحی و رفاحی کاموں کو
سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے کام کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ شجرکاری مہم کے
نتیجے میں اُگنے والے درختوں کے پھل آئندہ نسلوں کو ملیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا
کہ سندھ حکومت اور کراچی ایڈمنسٹریٹر دعوتِ اسلامی کے فلاحی و رفاحی کاموں میں
تعاون جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا ء بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے
کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم میں حصہ ملاتے
ہوئے پودہ بھی لگایا۔
تقریب میں رکنِ مرکزی مجلس شوریٰ ( دعوت اسلامی ) حاجی امین عطاری،مجلسِ رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری، MOU
عہدیداران، وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزراء سعید غنی، اسماعیل راہو، تیمور تالپور، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی وقار مہدی، پارٹی رہنما نجمی عالم، خلیل ہوت ، علی احمد جان
اور دیگر ارکانِ اسمبلی بھی موجود تھے۔
واضح رہےکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت
14 اگست2021ء تک مون سون سیزن کے دوران "پودا لگائیں، درخت بنائیں"
کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ پودے
لگائے جائیں گے جبکہ
اسی مہم کے تحت صرف کراچی کے باغ ابن قاسم میں سات ہزار پودے لگائے جائیں گے۔