24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
یکم
اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے ویلفیئر FGRF کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں Plantation
Day منایا گیا جس میں علمائے کرام، اسکول ، کالجز کےاسٹوڈنٹس، ڈاکٹرز اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت زندگی کے مختلف
شعبے سے وابستہ افراد نے شجرکاری کی۔
اسی
سلسلے میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت بھی پاکستان بھر میں شجر کاری کی گئی
جس میں مدارس المدینہ کے مدرسین، ناظمین اور بچوں نے پودے لگائے۔
مدارس
المدینہ بوائز پاکستان کی جانب سے ملنے والی کارکردگی کے مطابق حیدر آباد ریجن میں 13ہزار 885،
ملتان ریجن میں 72 ہزار 499، فیصل آباد ریجن میں 59 ہزار 832، لاہور ریجن میں 70
ہزار 561 جبکہ اسلام آباد ریجن میں 36 ہزار 655 پودے لگائے گئے۔ مجموعی طور پر
دولاکھ 53 ہزار 432 پودے شعبہ مدارس المدینہ
بوائز پاکستان کے بچوں کی جانب سے پاکستان بھر لگائے گئے ۔