عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں واقع دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں مجلس تحقیقات شرعیہ(دعوت اسلامی) کا دو روزہ اجلاس جاری

کراچی ، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے تحقیقات شرعیہ کےا راکین کی شرکت

تفصیلات کے مطابق  علماء و مفتیانِ کرام پر مشتمل جدید مسائل پر غور و فکر کرنے والی مجلس تحقیقاتِ شرعیہ(دعوت اسلامی) کا دو روزہ اجلاس عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں واقع دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں جاری ہے۔

دارالافتاءاہل سنت کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق 14 جولائی کو شروع ہونے والے اس اجلاس میں دو اہم موضوعات (1)اعانت علی الاِثم کے تعلق سے عصر حاضر کے بعض اہم مسائل اور (2) آن لائن خریداری کے تعلق سے بعض اہم مسائل پر بحث ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کے مقالات لکھنے کا سلسلہ دو ماہ قبل ہی شروع ہوچکا تھا، شرکائے مشورہ نے مجموعی طور پر جداگانہ مقالہ جات مطلوبہ موضوعات پر تحریر کیے پھر ایک ایک نے تمام کےمقالہ جات پڑھے ،یہ کام تحقیقات شرعیہ کا اجلاس ہونے سے پہلے ہو چکا تھا ۔ اس کے بعد دن بھر اس پر گفتگو ہوتی رہی اور تنقیح و نتائج پر، عبارات کے مطالب پر خوب بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے دار الافتاء اہل سنت کے وہ علما و مفتیان کرام بھی تشریف لائے ہوئے ہیں جو تحقیقاتِ شرعیہ کے رکن ہیں۔

اجلاس کے پہلے دن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے بھی شرکت کی ۔