عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کرنے میں کوشاں دارالافتاء اہل سنت(دعوتِ اسلامی) کی  جانب سے 12 جولائی کو مختلف ممالک کے اسلامی بھائیوں کے لئے آن لائن اجتماعی قربانی کورس منعقد کیا گیا ۔

دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی حفظہ اللہ نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور انہیں اجتماعی قربانی کے مسائل بیان کرتے ہوئے خوب احتیاط سے کام لینے کا ذہن دیا۔

دارالافتاء اہل سنت کی جانب سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس آن لائن کورس میں ترکی، مصر، کینیا، سوڈان، کرغستان، نیروبی، یوکے، اسپین،اٹلی، جرمنی، گریس، ہالینڈ، یلجیم، ناروے، ڈنمارک، U,S,A، کینیڈا، نیپال، بنگلہ دیش، عرب شریف، آسٹریلیا، فارایسٹ، انڈونیشیا اور سری لنکا کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ دارالافتا ء اہل ِ سنت کی جانب سے عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی کے لئے مختلف مواقع پر کورسز کا اہتما م ہوتا رہتا ہے جن میں مفتیان کرام خصوصی لیکچرز دیتے ہیں۔

اگرآپ بھی دارالافتاء اہلِ سنت (دعوتِ اسلامی) کی اپڈیٹس ، فتاویٰ جات اور شرعی مسائل کے ویڈیو کلپس سے مستفیض ہونا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے دارالافتاء اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ کے لنک پر کلک کیجئے۔

www.daruliftaahlesunnat.net