گزشتہ رات  مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی

200 ہنرمندوں نے تبدیلی کے عمل میں حصہ لیا

ذرائع کے مطابق نئے غلافِ کعبہ میں مجموعی 16ٹکڑوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے ۔ غلاف کے نچلے حصے میں چھ ٹکڑے اور 12 قندیلیں شامل ہیں۔ 670 کلوگرام خام ریشم سے بنے سیاہ رنگ کے غلاف پر 120 کلوگرام سنہری اور سو کلو گرام چاندی کے دھاگے سے آیات قرآنی اور مقدس کلمات منقش کئے گئے ہیں۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل بعدِ عشاء حطیمِ کعبہ سے شروع کیا گیا جو نمازِ فجر سے قبل مکمل کر لیا گیا۔ اس سال غلافِ کعبہ کی تیاری پر تقریباً 20 لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں مکہ میں موجود ایک کمپلیکس میں ریشم سے تیارکیاجاتاہےجس میں سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں، اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سے جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔