اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقاں رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال گوجرانوالہ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ 28 فروری2021ء بروز جمعۃ المبارک کو فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ دارن نے شرکت کی ۔

مدنی مشورہ لاہور ریجن ذمہ دار مشرف حاجی محمد شہزاد عطاری اور زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے لیا۔ ریجن ذمہ دار نے جدول کو مضبوط کرنے ، شعبہ کے کاموں کو بڑھانے ، تہجد اجتماعات اور سحری اجتماعات منعقد کرنے کے لئے علاقہ پر ایک مسجد فکس کرنے ، نمازی بناؤں تحریک بنانے اور نیک اعمال کے رسائل تقسیم وصول کرنے پر کلام کیا ۔

ریجن ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کے دینی کام مثلا یوم قفل مدینہ اجتماع اور ایام قفل مدینہ اجتماع بھرپور انداز میں کرنے کاذہن دیا اور رمضان عطیات کے حوالے سے اہم مدنی پھول دیئے۔ اس موقعہ پر مدنی مشورہ ذمہ داران کی job description کو بھی مفصل انداز میں بیان کیا گیا۔رپورٹ:(محمد شہریار عطاری)


ایک شخصیت غضنفر علی کی جانب سے منعقدہ شخصیات مدنی حلقے میں  بیان کے بعد واپڈاسٹی فیصل آباد میں ہی نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایک اورشخصیت طارق عطاری کے گھر بھی تشریف لے گئے اور وہاں پرطارق عطاری سمیت دیگر افراد سے ملاقات کی اور ان کے لئے دعائے خیروبرکت فرمائی۔


حاجی محمدشاہد عطاری نے تلاوت قرآن کے فضائل بیان کئے اورنیکی کی دعوت دی

تفصیلات کے مطابق پنجاب فیصل آباد واپڈاسٹی میں 27فروری 2021کو ایک شخصیت غضنفر علی کی جانب سے منعقدہ شخصیات مدنی حلقے میں رکن شوری ونگران پاکستان مشاور ت حاجی محمدشاہد عطاری نےقرآن پاک کی شان وعظمت بیان کرتے ہوئے تلاوتِ قرآن کے فضائل بیان کئےاور نیکی کی دعوت پیش کی جس پر مدنی حلقے میں موجود شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔اس موقع پر نگران فیصل آبادزون اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مدنی حلقے کے اختتام غضنفرعلی اور شخصیات نے نگران پاکستان مشاورت سےملاقات بھی کی۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت آج بعد نماز عصر ٹریڈ ٹاور، نیو چالی کراچی میں نیو برانچ کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔

برانچ کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری فرمائیں گے۔


شعبہ خدام المساجد و المدارس دعوت اسلامی  نے واہگہ کابینہ میں مساجدو مدارس کاسنگِ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ  کئی مساجد و مدارس کا افتتاح کردیا ہے۔ 

تفصیلات:

گزشتہ کئی دنوں سے مجلس خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام واہگہ ٹاؤن کابینہ میں مختلف مقامات پر نیو مساجد، مدارس اور جامعات کے قیام کے لئے تعمیرات کاسلسلہ جاری تھا۔

تعمیر ات مکمل ہونے کے بعد 28فروری 2021ء واہگہ ٹاؤن کابینہ میں 71 مقامات پر مساجد و مدارس کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا۔ ان مقامات پر مساجد و مدارس کا افتتاح اور سنگِ بنیاد مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کے ہاتھوں رکھا گیا۔

واہگہ ٹاؤن کابینہ میں افتتاح کی جانے والی مساجد، مدارس، جامعات اور تنظیمی مکاتب کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مساجد

(1)فیضان غوث الاعظم عامر ٹاؤن (افتتاح) (2) فیضان داتا علی ہجویری جھگیاں (افتتاح) (3) فیضان عشق رسول، جلو پنڈ (سنگ بنیاد) (4)فیضان عبید رضا، چھاپہ (سنگ بنیاد) (5) فیضان غوث الاعظم، تیڑا (افتتاح) (6) الھادی گارڈن جلو پارک (سنگ بنیاد) (7) مسجد نور محمد (سنگ بنیاد) (8) فیضان عائشہ، کوٹ دونی (افتتاح) (9) ہانڈی گاؤں (سنگ بنیاد) (10) مسجد کوٹ دونی چند گاؤں (سنگ بنیاد) (11)مسجد نور جبار (افتتاح) (12) احمد گارڈن مسجد (سنگ بنیاد) (13) مسجد فیضان مدینہ لکھن شریف(افتتاح) (14) فیضان رضا کوٹ دونی چند (افتتاح) (15) جامع مسجد بھسین (سنگ بنیاد) (16) مسجد فیضان مدینہ لکھن شریف(سنگ بنیاد) (17) مسجداقصیٰ ہربنس پورہ(افتتاح)

مدارس المدینہ بوائز

(18)پیرس کالونی (افتتاح)(19) جھگیاں گاؤں (افتتاح) (20) عطا ٹاؤن (افتتاح) (21) شاہ گوہر پیر (افتتاح) (22) فیضان غوث اعظم (افتتاح) (23) کرنکے (سنگ بنیاد) (24) مومن پورہ(افتتاح) (25) نتھوکی گاؤں (سنگ بنیاد ) (26) تیڑا گاؤں (افتتاح) (27) نوال پنڈ گاؤں فیضان عثمان (سنگ بنیاد) (28) نوال پنڈ گاؤں شاہ صاحب (افتتاح) (29) جھگیاں گاؤں (افتتاح) (30) چھاپہ گاؤں (سنگ بنیاد) (31) فیضان مدینہ (افتتاح) (32)واہگہ گاؤں (سنگ بنیاد) (33)عزیزیہ مدرسہ (افتتاح) (34)احمد گارڈن (سنگ بنیاد) (35)مدرسۃ المدینہ نور جبار شادی پورہ (سنگ بنیاد) (36)مدرسۃ المدینہ شیر ربانی فار نابینا (افتتاح) (37)مدرسہ یا رسول بسی موڑ(38)ڈیال گاؤں (سنگ بنیاد) (39)مدرسۃ المدینہ عثمان غنی ہربنس پورہ افتتاح (افتتاح) (40)مدرسۃ المدینہ آن لائن معیز ٹاؤن (سنگ بنیاد)

مدارس المدینہ گرلز

(41)مشینری مارکیٹ (افتتاح) (42) نیم پیر (افتتاح) (43) فتح گڑھ (افتتاح) (44)مناواں (افتتاح) (45)حسین پورہ (افتتاح) (46)ہمن آباد گاؤں (افتتاح) (47)مومن پورہ (افتتاح) (48)گنج سندھو گاؤں (سنگ بنیاد) (49)نگہبان ٹاؤن (سنگ بنیاد) (50)جلو پنڈ (سنگ بنیاد) (51)نڑوڑ گاؤں (سنگ بنیاد) (52)قلعہ گاؤں (سنگ بنیاد) (53)بھماں گاؤں (افتتاح) (54)واہگہ گاؤں (سنگ بنیاد) (55)الحفیظ گارڈن (سنگ بنیاد) (56)قلندر پورہ (افتتاح) (57) رحمت ٹاؤن (سنگ بنیاد) (58) مدرسۃ المدینہ بھسین (افتتاح) (59) مدرسۃ المدینہ گلشن یاسین(سنگ بنیاد) (60) تلواڑہ گاؤں (سنگ بنیاد) (61) تکی پورہ گاؤں(سنگ بنیاد) (62) مدرسۃ المدینہ آن لائن مومن پورہ (سنگ بنیاد) (63) باغ ولی پلی(سنگ بنیاد)

جامعۃ المدینہ

(64)احمد گارڈن فار بوائز (سنگ بنیاد) (65) جامعۃ المدینہ بھماں گاؤں فار گرلز (افتتاح) (66) واہگہ ٹاؤن فار گرلز (سنگ بنیاد) (67) جامعۃ المدینہ احمد گارڈن فار بوائز (سنگ بنیاد) (68) جامعۃ المدینہ بھسین فار بوائز (سنگ بنیاد) (69) جامعۃ المدینہ بھسین فار گرلز(سنگ بنیاد)(70) جامعۃ المدینہ لکھن شریف فار گرلز (افتتاح) (71) جامعۃ المدینہ شیر ربانی نابینا فار گرلز (افتتاح)


شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے رکھا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ عاشقانِ رسول کو مسجد آباد کرنے اور تعمیرات میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی گئی۔

سنگ بنیاد رکھے جانے والے مقامات کی تفصیلات ملاحظہ کریں: مسجد فیضان مدینہ عبد اللہ 176 کھوڈی، مسجد فیضان عشق رسول R.6-100 ہڑپہ، مسجد فیضان عشق رسول چک نمبر 101/9L گادھیاں ساہیوال، مدرسہ غوثیہ محمدیہ چک 46جی ڈی نور شاہ روڈ نزد ساہیوال، مدرسۃ المدینہ فیضان اہل بیت برائے نابینا افراد کمالیہ شہر، فیضان مدینہ مسجد کا سنگ بنیاد اور جامعہ و مدرسہ کی تعمیرات کا وزٹ، جامع مسجد شمیم و مدرسہ علاقہ قیام پور ٹوبہ ٹیک سنگھ، مدرستہ المدینہ چک 308 سرنگیاں گوجرہ شہر


3مارچ 2021ء کو شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G.11میں رات 8:45 بجے اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس اجتماع پاک میں مختلف شہرکے اسٹوڈنٹس بذریعہ مدنی چینل اجتماعی طور پر شرکت کریں گے۔

متعلقہ شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


26فروری 2021ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اپنے چھوٹے صاحبزادے محمد حسان رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی کے ہمراہ فیصل آباد میں محدث اعظم پاکستان حضرت علامہ قاری سردار احمد چشتی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی ڈیفنس کابینہ کے شعبہ تعلیم اور مجلس ڈاکٹر کےزیر اہتمام ڈیفنس   فیز 7 میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ اسٹوڈنٹس ٹیچرز ، ڈاکٹرز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے کامیاب کون کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ مزید مارچ میں شعبۂ تعلیم کے تحت ہونے والے طہارت کورس کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی۔(رپورٹ:محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس کابینہ)


25 فروری 2021ء  بروز جمعرات ریجن حیدرآباد، زون سکھر، کابینہ میاں جو گوٹھ کے ڈویژن آباد سٹی نزد جیکب آباد میں زیر تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا نگرانِ کابینہ اختیار احمد عطاری نے وزٹ کیا اور فیضان مدینہ میں جاری تعمیرات کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: اختیار احمد عطاری کابینہ نگران)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 24 فروری 2021ء کو شکر گڑھ کے بار روم میں وکلاء اجتماع ہوا جس میں بار کے صدر، نائب صدر اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔ رکن شوریٰ نے انہیں بار میں دینی کاموں کو فروغ دینےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


25 فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شکر گڑھ پنجاب میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے، دینی کاموں میں شرکت کرنے، اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔