شعبہ ”بچوں کی دنیا(چلڈرنزلٹریچرڈپارٹمنٹ) “ کی
پہلی کتاب” لالچی کبوتر“آچکی ہے
یہ بات تو ہر ایک کو معلوم ہے کہ بچے کہانیاں بہت شوق سے پڑھتےاورسنتے ہیں،دعوت
اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ نے اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے باقاعدہ ایک ڈیپارٹ ”بچوں کی دنیا(چلڈرنزلٹریچرڈپارٹمنٹ) “ بنادیاہے۔ جس میں اسلامک اسکالرز” بچوں کی عمر،ان
کی نفسیات اور ذہنی سطح“ کوسامنے رکھتے ہوئےان کے لئے دلچسپ اور مزے مزے کی اخلاقی اورتربیتی کہانیاں لکھ رہے ہیں۔ ان کہانیوں کو مکتبۃ
المدینہ(دعوت اسلامی) خوبصورت ڈیزائننگ کے ساتھ شائع کررہا ہے۔
گزشتہ دنوں اس ڈیپارٹ کی جانب سے ایک کہانی ”لالچی کبوتر“ خوب صورت ڈیزائننگ،رنگین تصاویر کے ساتھ مارکیٹ میں آچکی ہے۔ ڈیپارٹ کے ہیڈارشداسلم نے دعوتِ اسلامی کے شب ورو ز کو بتایا کہ ”لالچی کبوتر“ کہانی کا دوسرا یڈیشن آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹ کی کوشش ہے کہ بچوں کوانتہائی سادہ اورآسان لفظوں میں اسلام اوراللہ پاک کےآخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات بتائیں گے تا کہ وہ بڑے ہوکر ایک اچھے معاشرے کی تعمیر میں بہترین کردار ادا کرسکیں۔ آخر میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مزید دو کہانیاں ”چالاک خرگوش“اور”بے وقوف کی دوستی“شائع ہونے والی ہیں۔